پشاور میں آٹا 165 روپے کلو ہوگیا، روٹی بھی 30 روپے میں فروخت

ویب ڈیسک  اتوار 8 جنوری 2023
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

پشاور میں فی کلو آٹا 165 روپے تک پہنچ گیا جس کے بعد روٹی تیس روپے کی فروخت ہونے لگی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر کی طرح خیبر پختون خوا میں بھی آٹے کا بحران جاری ہے، پشاور میں آٹے کے نرخ بے قابو ہوگئے فی کلو آٹا 145 روپے سے بڑھ کر 165 روپے فی کلو ہوگیا جس کے بعد 20 کلو کا تھیلا 3500 روپے کا ہوگیا۔.

یہ پڑھیں : سستا آٹا خریدنے کی خواہش، مزدور باپ جاں بحق، بچی سمیت 3 خواتین زخمی

اطلاعات کے مطابق 80 کلو آٹے کی بوری 12 ہزار سے بڑھ کر 13 ہزار 700 روپے کی ہوگئی۔ گندم اور آٹے کے نرخ بڑھنے کے بعد نان بائیوں نے بھی روٹی کی قیمت بڑھادی جس کے بعد پشاور میں روٹی 30 روپے میں فروخت کی جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔