- خانیوال میں آئی ایس آئی افسران کو شہید کرنے والا دہشت گرد ہلاک
- پاسپورٹ کی فیس میں اضافے سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار
- اردو زبان بولنے پر طالبعلم کے ساتھ بدسلوکی؛ اسکول کی رجسٹریشن معطل، جرمانہ عائد
- کراچی میں آئندہ 3 روز موسم خشک اور راتیں سرد رہنے کی پیشگوئی
- عمران خان کا بنی گالہ منتقل ہونے کا فیصلہ
- وزیراعظم اور آرمی چیف کی زخمیوں کی عیادت، شہباز شریف آئی جی پر برہم
- چوہدری شجاعت ق لیگ کے صدررہیں گے یا نہیں، فیصلہ کل سنایا جائیگا
- زرداری پر قتل کا الزام، شیخ رشید تھانے میں پیش نہ ہوئے، مقدمہ درج ہونے کا امکان
- اے سی سی اے مضمون میں پہلی پوزیشن؛ پاکستانی طالبعلم عالمی ایوارڈ کیلئے نامزد
- پوتن نے اپنی افواج کو مجھے میزائل حملے میں قتل کرنے کا حکم دیا تھا؛ بورس جانسن
- انٹربینک میں ڈالر 269 اور اوپن مارکیٹ میں 275 روپے تک پہنچ گیا
- بجلی اور حرارت کے بغیر مچھربھگانے والا نظام، فوجیوں کے لیے بھی مؤثر
- اے آئی پروگرام کا خود سے تیارکردہ پروٹین، مضر بیکٹیریا کو تباہ کرنے لگا!
- بھارتی کسان نے جامنی اور نارنجی رنگ کی گوبھیاں کاشت کرلیں
- جنوبی کوریا نے ’فائرنگ‘ پر شمالی کوریا سے معذرت کرلی
- عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ گئی
- کرناٹک میں گائے ذبح کرنے کے الزام پر نوجوان پر انتہا پسند ہندوؤں کا تشدد
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزے پر منگل سے مذاکرات شروع ہوں گے
- فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ منظور
- صرف غیر ملکی کوچز ہی کیوں! پاکستان میں بھی قابل لوگ موجود ہیں، شاہد آفریدی
پاکستان میں بحران کا ذمہ دار شخص صرف جنرل (ر) باجوہ ہیں،عمران خان

—فائل فوٹو
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ایک مرتبہ پھر سابق آرمی چیف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ملک میں جاری ’بحران‘ کا ذمہ دار جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو قرار دیا ہے۔
ویڈیو لنک کے ذریعے خواتین کنونشن سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں وہ کون تھا جس کے فیصلے سے ملک میں بحران آیا، ہم آج جس جگہ کھڑے ہوئے ہیں اس بحران میں جنرل (ر) باجوہ کا ہاتھ ہے،
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک تباہی کی طرف بھی جاسکتا ہے، ملک میں بحران پیدا ہونےوالا ہے 7 ماہ پہلے پیشگوئی کی تھی، آج پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بحران ہے، شوکت ترین کو بھی جنرل (ر) باجوہ کے پاس بھیجا تھا،ان کو جاکر سمجھائیں۔
’ملک کو اس دلدل سے کوئی ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ نہیں نکال سکتا‘
انہوں نے کہا کہ 20 برس سے دو خاندان ایک دوسرے کو چور کہتے رہے اور ملک کو لوٹتے رہے، 90کی دہائی سے پاکستان ہمیشہ آگے تھا، پاکستان کی تاریخ میں ہم نے وہ کامیابی حاصل کی تھی جو کسی نے حاصل نہیں کی۔
عمران خان نے کہا کہ سب کو ملکر جدوجہد کر کے اس ملک کو نکالنا ہے، ہم ملک کو اس دلدل سے نکالنے کیلئے کام کر رہے ہیں، ملک کو اس دلدل سے کوئی ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ نہیں نکال سکتا۔
’خداکے واسطے کوئی پولیٹیکل انجینئرنگ نہ کریں‘
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم اس ملک میں سب سے پہلے صاف شفاف انتخابات چاہتے ہیں، سارے اداروں کو کہہ رہا ہوں کہ پاکستان ہمارے ہاتھ سے نکل جائے گا، پاکستان اس طرف جارہاہے جہاں سری لنکا پہنچ گیا تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ 50سال میں سب سے زیادہ مہنگائی آج ہے اوربڑھتی جا رہی ہے، امپورٹڈ حکومت ملک کو تباہ کرنے کے ایجنڈے پر آئی ہے، ہم کسی سے مدد نہیں مانگ رہے، ہم صرف اس ملک میں جمہوریت چاہ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خداکے واسطے کوئی پولیٹیکل انجینئرنگ نہ کریں، سب کو ملکر جدوجہد کر کے ملک کو اس دلدل سے نکالنا ہے، پاکستان کو اس دلدل سے نکالنے کیلئے ایک مضبوط حکومت کی ضرورت ہے۔
’پنجاب میں ن لیگ کو لانے کی کوشش کی جا رہی ہے‘
سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو اس دلدل سے نکالنے کیلئے ایک مضبوط حکومت کی ضرورت ہے، پنجاب میں ن لیگ کو لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ایم کیوایم کے دھڑے اکھٹے ہورہے ہیں جبکہ باپ پارٹی پیپلزپارٹی میں شامل ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ20 برس سے دو خاندان ایک دوسرے کو چور کہتے رہے، ہماری جدوجہد پر پاکستان کے مستقبل کا انحصار ہے، ملک کو صرف تحریک انصاف بحران سے نکال سکتی ہے، پی ڈی ایم کی ساری ترقی اشتہاروں اور پروپیگنڈا میں ہوتی ہے۔
سوشل میڈیا ایکٹویسٹ سے ملاقات
بعد ازاں چیئرمین پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا ایکٹویسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ تحریک انصاف اور قوم کا کا اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نااہلوں نے معیشت کا برا حال کردیا ہے، ملک کے مسائل کے حل کے لیے جلد الیکشن بہت ضروری ہیں، امید ہے فروری کے آخر تک انتخابات کی تاریخ آجائے گی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آئندہ ایک مہینہ ملک کے لئے بہت اہم ہے، یہ انتظار میں ہے باہر سے کہیں دوتھیلیاں پیسوں کی آجائیں، نہ ان کو کہیں سے پیسے ملنے نہ یہ معشت ٹھیک کر سکتے ہیں، ان کے پاس حالات بہتر کرنے کے لئے کوئی پلان نہیں یہ اپنے کیسز ختم کرنے آئے ہیں۔
عمران خان نے واضح کیا کہ ہم کسی کی سپورٹ نہیں چاہ رہے، ہم صرف صاف شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔