ایک بار والد نے کہا کہ لگتا ہے میں تمھارا حقیقی باپ نہیں، برطانوی شہزادہ

ویب ڈیسک  اتوار 8 جنوری 2023
برطانوی شہزادے ہیری کی کتاب اسپیئر 10 جنوری کو منظر عام پر آئے گی، فوٹو: فائل

برطانوی شہزادے ہیری کی کتاب اسپیئر 10 جنوری کو منظر عام پر آئے گی، فوٹو: فائل

 لندن: برطانیہ کے شہزادے ہیری کی 10 جنوری کو سامنے آنے والی سوانح عمری ’اسپیئر‘ کا ایک نیا اقتباس سامنے آیا ہے جس میں شاہی خاندان اور بالخصوص موجودہ شاہ برطانیہ چارلس سوم سے متعلق انکشافات کیے گئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ابھی شہزادہ ہیری کے اپنی کتاب میں افغان جنگ میں بطور پائلٹ 25 افراد کو ہلاک کرنے اور مقتولین کو جنگ کی شطرنج کا مہرہ قرار دینے کا معاملہ تھما نہیں تھا کہ ایک اور اقتباس نے نئی بحث چھیڑ دی۔

شہزادہ ہیری کی کتاب اسپیئر کے سامنے آنے والے ایک نئے اقتباس میں انھوں لکھا کہ والد چارلس نے ایک موقع پر کہا تھا کہ مجھے نہیں لگتا ہے میں تمھارا حقیقی باپ ہوں۔

ہیری کے بقول والد چارلس نے یہ بات اس وقت کہی جب میں نے انھیں کمیلا سے دوسری شادی نہ کرنے کا کہا تھا کیوں کہ وہ بُری سوتیلی ماں ہوسکتی ہیں لیکن انھوں نے کمیلا سے شادی کی۔

خیال رہے کہ چارلس اب برطانیہ کے بادشاہ بن چکے ہیں جب کی ان اہلیہ کوئین کونسورٹ ہیں اور شہزاہ ہیری اپنی اہلیہ میگھل مارکر کے ہمراہ شاہی حیثیت ترک کرکے ایک عام زندگی بسر کر رہے ہیں۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔