- حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان
- فل کورٹ بنائیں اس بینچ کا فیصلہ قبول نہیں کریں گے، نواز شریف
- نابینا افراد کیلئے شام میں بنایا گیا منفرد گاؤں
- پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سکھ دکاندار قتل
- عمران خان نے مذاکرات کی مشروط آمادگی ظاہر کردی
- شام میں جنگ سے متاثرہ بچوں کو سلانے کے لیے ریڈیواسٹیشن خصوصی لوری نشر کرنے لگے
- گولیمار میں نوجوان پر فائرنگ ایس ایچ او رضویہ کی پرائیویٹ پارٹی نے کی، تحقیقات میں انکشاف
- سربراہی اجلاس میں پاکستان کی عدم شرکت سے تعلقات متاثر نہیں ہونگے، امریکا
- شام پر اسرائیلی حملے میں ایرانی افسر جاں بحق
- کراچی میں راشن تقسیم کے دوران بھگدڑ سے 3 بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق
- ججز کے درمیان اختلاف عدلیہ کیلیے اچھے نہیں ہیں، پاکستان بار کونسل
- پی ٹی آئی کے لاپتا رہنما اظہرمشوانی گھر واپس پہنچ گئے
- اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر287 روپے برقرار
- نومولود بچھڑے کی کھال پر مسکراتا چہرہ دیکھ کر عوام بھی خوش
- کاٹے جانے پر پودے بھی آہ و بکا کرتے ہیں
- قبل ازوقت پیدا ہونے والے بچے جوانی میں بھی دمے سے متاثرہوسکتے ہیں
- روس اور شمالی کوریا کے درمیان ہتھیاروں کی خرید و فروخت کے شواہد ہیں؛ امریکا
- واٹر ٹینکرکی ٹکر سے 10 سالہ بچہ جاں بحق
- جاپانی وزیراعظم کی مسلم ممالک کے سفراء کو دعوت افطار
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں اضافہ
لاہور میں نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون سے اجتماعی زیادتی

—فائل فوٹو
لاہور: پنجاب کے علاقے گجر پورہ میں خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گجرپورہ تھانے کی حدود میں خلیل نامی شخص نے نوکر کا جھانسہ دے کر خاتون کو پہلے خود درندگی کا نشانہ بنایا اور پھر اسلحے کے زور پر اُس کے دوستوں نے زیادتی کی۔
تھانہ گجرپورہ میں خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ خلیل نامی ملزم نے نوکری کا جھانسہ دے کر کوٹ خواجہ سعید اسپتال بلایا اور ساتھیوں کے ہمراہ گن پوائنٹ پر اجتماعی کر کے ویڈیو بنائی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔
پولیس حکام کے مطابق متاثرہ خاتون کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی؛ نانی کے ڈائیلاسس کیلیے نجی اسپتال آنے والی لڑکی سے ملازم کی زیادتی
دوسری جانب آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان کا لاہور میں نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ طلب کی اور ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کی۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ خواتین کے ساتھ ظلم و زیادتی کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔