- شان مسعود کی دعوتِ ولیمہ، پی سی بی چیئرمین کی بھی شرکت
- پنجاب یونیورسٹی میں طلبا تنظیم اور سیکیورٹی اسٹاف میں تصادم کے بعد حالات کشیدہ
- معیشت پر مناظرہ، پی ٹی آئی نے اسحاق ڈار کا چیلنج قبول کرلیا
- توانائی بحران، خیبرپختونخوا میں بازار ساڑھے 8 اور شادی ہال 10 بجے بند کرنے کا حکم
- وزیراعظم سے اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان کی ملاقات
- فضل الرحمان کی شہباز شریف اور زرداری سے ملاقاتیں، ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے پر غور
- نیا گریڈنگ سسٹم کے بعد میٹرک اور انٹر کی مارک شیٹ رزلٹ کارڈ میں تبدیل
- وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا معیشت پر عمران خان کو لائیو مناظرے کا چیلنج
- ہلال احمر گجرانوالہ میں خواجہ سراء کا رقص، نیشنل ہیڈکوارٹر نے نوٹس لےلیا
- حکومت بجلی کا یونٹ اب 50 روپے تک لے کر جائے گی، شوکت ترین
- وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش
- سیاہ فام شہری کی ہلاکت، امریکی پولیس کے 5 اہلکاروں پر فرد جرم عائد
- پی ایس ایل اور مردم شماری کےلئے پولیس کی نفری کم پڑگئی
- لائسنس کی تجدید میں مبینہ تاخیر؛ 5 کمپنیوں کے فلائٹ آپریشن معطل
- 9 فلسطینیوں کی شہادت پر ریلی، اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملہ، متعدد زخمی
- کراچی میں ہفتے اور اتوار کو بوندا باندی کی پیش گوئی
- اسلام آباد تا کراچی؛ جدید سہولتوں کی حامل گرین لائن ایکسپریس ٹرین کا افتتاح
- کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائی، جنگی طیاروں کا اسمگل شدہ آئل بڑی مقدار میں برآمد
- اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی کی لاش کچرے میں پھینکنے والی خاتون گرفتار
- خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر حاجی غفران کا تنخواہ اور مراعات نہ لینے کا اعلان
ڈیجیٹل مردم شماری کے حوالے سے بڑی پیشرفت

فوٹو فائل
ملک میں آئندہ ہونے والی ڈیجیٹل مردم شماری کے حوالے نادرا نے 17 ہزار 600 مشینوں کی آخری کھیپ ادارۂ شماریات کے حوالے کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین نادرا طارق ملک نے ادارہ شماریات پاکستان میں 17,600 محفوظ ٹیبلٹس کی آخری کھیپ چیف شماریات ڈاکٹر نعیم ظفر کے حوالے کیں، مردم و گھر شماری کی ساتویں’’ڈیجیٹل مردم شماری‘‘ کے انعقاد سے پہلے ایک بڑا حصہ اینڈرائیڈ ٹیبلٹس کی ترسیل تھا۔ نادرا نے 21,600 ٹیبلٹس کو 40 کنٹینرز کے ذریعے ہارڈ ویئر کی بروقت اسمبلنگ اور ڈیلیوری کو یقینی بنایا ہے۔
چیئرمین نادرا نے ادارہ شماریات کے ہیڈ کوارٹرز میں سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ فیسیلیٹی، ہارڈ ویئر ہارڈننگ اسمبلی لائن اور ڈسپیچ فیسیلیٹی ہاؤس کا اتوار کو دورہ کیا۔ ملک بھر میں مردم شماری کے 495 اضلاع میں ان ٹیبلٹس کی ترسیل ایک مشکل مرحلہ تصور کیا جا رہا تھا مگر نادرا نے بالترتیب 932 مقامات پر 90,000 سے زیادہ شمار کنندگان کی ٹریننگ کی تکمیل کے لیے 09 دنوں میں بڑی مشق کو کامیابی سے مکمل کر لیا۔
چیئرمین نادرا طارق ملک نے 100 سے زائد ماہرین پر مشتمل نادرا کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا ،جنہوں نے مقررہ وقت میں 1,26,000اینڈرائیڈ ٹیبلٹس کی اسمبلنگ اور تقسیم کا ایک اہم سنگ میل کامیابی سے عبور کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ ڈیجیٹل مردم شماری وہ قدم ہے جو ملک کو قدیم ماضی سے نکال کر جدید مستقبل کی جانب گامزن کرے گا۔ انہوں نے کہا لاکھوں کاغذی شیٹس پر لکھے ہوئے جوابات سے لے کر سیٹلائٹ امیجری کے ساتھ محفوظ آلات پر ایپس میں ریئل ٹائم توثیق شدہ ڈیٹا تک ڈیجیٹل پاکستان کی طرف ایک قدم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل مردم شماری کا بگ ڈیٹا (بڑا ڈیٹا) پاکستان کے لیے شواہد پر مبنی پالیسی سازی کا بنیادی نظام بن جائے گا۔
نادرا نے اس کام کو قومی فریضہ سمجھتے ہوئے صرف تین ہفتے کے عرصے میں جدید چست طریقہِ کار پر عمل پیرا ہوتے ہوئے مردم شماری کے لیے ڈیجیٹل حل تیار کیا۔ ڈیجیٹل مردم شماری کے لیے خصوصی مکمل ڈیجیٹل نظام میں اینڈرائیڈ پر مبنی گھر شماری اور گنتی پر مبنی ڈیجیٹل ایپ کی تیاری اور تعیناتی بھی شامل ہے جو گلوبل پوزیشننگ سسٹم اور جغرافیائی انفارمیشن سسٹم کے ساتھ ہم آہنگ ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ نادرا ادارہ ِ شماریات کے لئے مزید خدمات بھی فراہم کر رہا ہے جس میں ڈیٹا سینٹر کی تعیناتی، کال سینٹر کا قیام، ہر تحصیل کی سطح پر تکنیکی معاونت کے مراکز کا قیام اور دیگر متعلقہ خدمات میں عوام لے لئے ویب پورٹل بھی شامل ہے۔
اینڈرائیڈ پر مبنی مردم شماری، ڈیجیٹل ایپلیکیشن میں بغیر کسی ڈیٹا کی مطابقت پذیری کی خصوصیت کے علاوہ آن لائن اور آف لائن کی سہولت بھی میسر ہے۔ یہ نظام مردم شماری کے تینوں مراحل یعنی مردم شماری سے پہلے، مردم شماری کے دوران اور مردم شماری کے بعد کے مرحلے میں ادراہ شماریات پاکستان کو مدد فراہم کرے گا۔
نادرا پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے انعقاد میں ادارہ شماریات پاکستان کا تکنیکی شراکت دار ہے۔ اس بڑی قومی ذمہ داری میں نادرا کا مینڈیٹ مردم شماری کے انعقاد کو قابل ِذکر کامیابی بنانے کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق خدمات فراہم کرنا ہے۔ جس کے نتیجے میں مردم شماری کے عمل کو مزید شفاف بنایا جائے گا اور ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹلائزیشن کو شامل کرکے پاکستان کی تمام آبادی کے درست اعداد و شمار کو یقینی بنایا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔