بلوچستان میں بارش و برف باری، وزیراعلیٰ کی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

ویب ڈیسک  اتوار 8 جنوری 2023
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نے شمالی علاقوں میں بارش اور برف باری کے بعد پی ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رکھنے کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بارش و برف باری کے بعد وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حساس اضلاع میں ضروری امدادی اشیاء اور متبادل ایندھن دستیاب رکھا جائے۔

وزیراعلیٰ نے ہدایات کیں کہ متعلقہ اضلاع میں موسمی صورتحال کی نگرانی کرتے ئے کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری رکھی جائے۔

عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ قومی شاہراہوں کے حساس مقامات پر بھاری مشنری اور عملہ تعینات رکھا جائے، موسمی صورتحال کے مطابق عوام کے لئے ٹریول ایڈوائیزی جاری کی جائے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے مزید ہدایت کی ضلع اور صوبے کی سطح پر کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال رکھے جائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔