سکھر؛ ڈاکو سستے آٹے کے اسٹال سے 20 تھیلے اور 45 ہزار روپے لوٹ کر فرار

مانیٹرنگ ڈیسک  پير 9 جنوری 2023
اب ہر سٹال پر ایک پولیس اہلکارکو تعینات کیا جائے گا، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر۔ فوٹو : فائل

اب ہر سٹال پر ایک پولیس اہلکارکو تعینات کیا جائے گا، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر۔ فوٹو : فائل

سکھر: 8 ڈاکو سستے آٹے کے اسٹال سے آٹے کے 20تھیلے چھین کر فرار ہو گئے۔

سکھر میں 8 ڈاکو نے سستے آٹے کے اسٹال سے آٹے کے 20تھیلے چھینے اور با آسانی فرار ہو گئے، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرکے مطابق عارضی اسٹال پر 2روز میں دو ڈکیتیاں پڑچکی ہیں۔ پہلی واردات میں تین ڈاکو 45 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوئے تھے۔

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے مطابق دونوں وارداتوں کی اطلاع تحریری طور پر ڈائریکٹر جنرل فوڈ کو دی ہے۔ اب ہر سٹال پر ایک پولیس اہلکارکو تعینات کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔