شام: دمشق اور حلب پر بمباری،6 بچوں سمیت درجنوں ہلاک

اے ایف پی / اے پی پی  ہفتہ 5 اپريل 2014
حلب کے محلہ شعار میں شامی طیاروں کی بمباری سے علاقے میں تباہی مچ گئی،جس سے متعدد شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئْ  فوٹو: اے ایف پی/فائل

حلب کے محلہ شعار میں شامی طیاروں کی بمباری سے علاقے میں تباہی مچ گئی،جس سے متعدد شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئْ فوٹو: اے ایف پی/فائل

دمشق: شام کے شہر دمشق کے نواحی علاقے میں گولہ باری کی زدمیں آکر  6بچے ہلاک اور8افراد زخمی ہو گئے۔

شامی ٹی وی اورخبررساں ادارے کے مطابق دمشق کے علاقے المالکی میں باغیوں کی جانب سے کی گئی گولہ باری کے نتیجے میں6بچے ہلاک جبکہ ایک اورگولے کے دھماکے میں مزید 5 افراد زخمی ہو ئے۔ دمشق کے مشرقی مضافاتی علاقے ملیحامیں بھی سیکیورٹی فورسز نے ٹینکوں اورجنگی طیاروں سے حملے کیے ہیں، آبزر ویٹری کے مطابق ملیحامیں 4فضائی حملے کیے گئے۔ ادھر شہر حلب کے محلہ شعار میں شامی طیاروں کی بمباری سے علاقے میں تباہی مچ گئی جس میں شہری ہلاکتوں کیساتھ ساتھ متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ بمباری کے دوران شہری املاک اورگاڑیوں کو آگ لگ گئی۔

دوسری طرف ترکی نے شام کے سرحدی علاقوں پر توپ سے گولہ باری کی ہے۔شہر حلب کے  ترک فوجی حکام کا کہناہے کہ شامی فوج کی طرف سے ترک علاقے میں شیلنگ کے جواب میں شام کے صوبہ حتایا کے علاقہ یلادادی میں 6گولے فائرکیے۔ادھر لبنان میں شام کے رجسٹرڈ پناہ گزینوں کی تعداد10لاکھ ہوگئی۔ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے عرب وافریقہ امور امیر عبداللحیان نے کہاہے کہ ان کا ملک صدر بشار الاسدکو تاحیات شام میں اقتدار پر فائز رکھنے کاخواہاں نہیں لیکن موجودہ حالات دمشق میں حکومتی تبدیلی کے لیے سازگار نہیں۔

شام کیلیے اقوام متحدہ اوورسیزمشن سربراہ سیکریگیڈ کاگ نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ شام نے 40 فیصد کیمیائی ہتھیار تلف کرنے کیلیے 72کنٹینرزمیں لوڈ کررکھے ہیں تاہم اس بات کے امکانات موجودہیں کہ حکومت ان سیکیورٹی وجوہات کے باعث کنٹینرزکو شہر سے باہر لے جانے میں تاخیر کامظاہرہ کرے ۔ادھر جرمن حکومت نے ایک جنگی بحری جہازبحیرہ روم میں بھیجنے کافیصلہ کیاہے  جوشام کے کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی کیلیے بین الاقوامی آپریشن میں حصہ لے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔