عوام سستے آٹے کے لیے بدستور خوار

خبر ایجنسیاں  پير 9 جنوری 2023
سرکاری اسکیم کے تحت ملنے والے آٹے کی کوالٹی بھی ناقص ہے، شہری۔ فوٹو: فائل

سرکاری اسکیم کے تحت ملنے والے آٹے کی کوالٹی بھی ناقص ہے، شہری۔ فوٹو: فائل

 لاہور /  پشاور: سستے آٹے کے حصول کیلیے شہری خوار ہو گئے، دکانوں پر سرکاری اسکیم کے تحت سستے آٹے کی فراہمی طلب کے مقابلے میں نہایت کم ہے جبکہ نجی آٹا من مانی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔

شہریوں کے مطابق انھیں ایک شناختی کارڈ پر ایک ہی آٹے کا تھیلا دیا جاتا ہے، مارکیٹ میں 15 کلو آٹے کا تھیلا 1900 روپے سے زائد پر مل رہا ہے، کھلا سرخ آٹا 120 روپے،سفید فائن آٹا 140 روپے فی کلو اور چکی آٹا 160روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکیم کے تحت ملنے والے آٹے کی کوالٹی بھی ناقص ہے۔ لاہور میں متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے 16 جنوری سے نان اور سادہ روٹی کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان کر دیا۔

ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ چکی اور فائن آٹے کی قیمتیں بڑھنے کے خلاف 12 جنوری کو پنجاب بھر میں ہڑتال بھی کریں گے،آٹے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔