کاروبار رات جلدی بند کرنے کے حکومتی فیصلے کی حمایت کرتے ہیں، آل پاکستان انجمن تاجران

اے پی پی  پير 9 جنوری 2023
حکومت ہائیڈل، مقامی کوئلہ، ونڈ اور شمسی توانائی کے منصوبوں پر توجہ مرکوز کرے، صدر اشرف بھٹی۔ فوٹو: فائل

حکومت ہائیڈل، مقامی کوئلہ، ونڈ اور شمسی توانائی کے منصوبوں پر توجہ مرکوز کرے، صدر اشرف بھٹی۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: آل پاکستان انجمن تاجران نے کاروبار جلدی رات ساڑھے 8 بجے بند کرنے کے حکومتی فیصلے کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ 

آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ تاجر طبقہ نازک حالات کے پیش نظر کاروبار جلدی رات ساڑھے 8 بجے بند کرنے کے حکومتی فیصلے کی حمایت کرتا ہے۔ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پر قوم کو پیشگی اعتماد میں لیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ہائیڈل، مقامی کوئلہ، ونڈ اور شمسی توانائی کے منصوبوں پر توجہ مرکوز کرے۔ غیر ملکی قرضوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلیے متفقہ قومی پالیسی بنائی جائے۔ اوورسیز پاکستانی بہت بڑا اثاثہ ہیں، حکومت انہیں اعتماد میں لے کر تعاون کرنے کی اپیل کرے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔