فیس بک پر گستاخانہ خاکے پوسٹ کرنے والا گرفتار

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 5 اپريل 2014
پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر ملزم اعظم خان کو بلدیہ ٹاؤن کے ایک مقام پر چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر ملزم اعظم خان کو بلدیہ ٹاؤن کے ایک مقام پر چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

کراچی: اتحاد ٹاؤن کے علاقے سعید آباد بلدیہ ٹاؤن سیکٹر 9-B میں رہائش پذیر 22 سالہ اعظم خان ولد شیر جان نے گزشتہ روز اپنی فیس بک آئی ڈی سوشل میڈیا پر صحابہ کرام ؓ کے گستاخانہ خاکے پوسٹ کیے تھے ۔

ایس ایچ او شہزاد نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر خاکے آنے کے بعداسی علاقے کے رہائشی محمد جمیل نے مذکورہ خاکے اپنی فیس بک آئی ڈی پر دیکھے اور اہل محلہ کو آگاہ کیا جس پر علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا اور مشتعل لوگوں کی بڑی تعداد اعظم خان کے گھر پہنچ گئی جسے جلانے کی کوشش کر رہے تھے کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گھر کو جلنے سے بچالیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم گھر سے فرار ہوگیا تھا اور گھر میں صرف اس کی ضعیف والدہ موجود تھی تاہم پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر ملزم اعظم خان کو بلدیہ ٹاؤن کے ایک مقام پر چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا اور اس کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 189/2014 بجرم دفعہ 289-A کے تحت درج کرلیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔