گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے ایک شخص انتقال کر گیا

ویب ڈیسک  پير 9 جنوری 2023
(فوٹو فائل)

(فوٹو فائل)

 اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثرہ ایک مریض انتقال کر گیا جبکہ 17 کیسز رپورٹ ہوئے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے 3 ہزار 339 ٹیسٹ کیے گئے، 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 50 فیصد رہی۔ کورونا وائرس سے 20 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 205 ٹیسٹ کیے گئے جس میں ایک شخص میں  مرض کی تشخیص کی گئی، مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 49 فیصد رہی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں کورونا کے 724 ٹیسٹ کیے گئے اور یہاں بھی کورونا کا ایک مریض رپورٹ ہوا، کورونا وائرس کی شرح اعشاریہ 14 فیصد رہی۔

اسی طرح پشاور میں کورونا کے 302 ٹیسٹ کیے گئے لیکن یہاں کورونا وائرس کے 6 کیسز رپورٹ ہوئے، کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 99 فیصد رہی۔

کراچی میں کورونا وائرس کے 183 ٹیسٹ کیے گئے جس میں کورونا کے 3 کیسز رپورٹ ہوئے، کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 64 فیصد رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔