- پیپلزپارٹی کا عمران خان کو قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان
- جعلی لیڈی ڈاکٹر بن کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
- ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، دو دہشت گرد ہلاک
- کراچی میں اتوار کی صبح بوندا باندی کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
- ای پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبریں بے بنیاد قرار
- متحدہ عرب امارات کے صدر پیر کو ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے
- اسلام آباد میں پیر کو چھٹی کا اعلان
- امریکی رکن کانگریس نے اے آئی سافٹ ویئر سے لکھی تقریر پڑھ ڈالی
- بسکٹ ہمارے وزن میں اضافے کا سبب بنتے ہیں، تحقیق
- جرمنی نصب کی جانے والی آئی میکس اسکرین نے دو گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیے
- مری ڈسٹرکٹ اسپتال کی مسروقہ تینوں ڈائیلاسز مشین برآمد، ڈاکٹراور خریدار گرفتار
- پاکستانی زائرین نے درگاہ اجمیر شریف پر چادر چڑھائی
- عمران خان کے آصف زراری مخالف بیان پر وزیراعظم دفاع میں سامنے آگئے
- عمران خان جو بھی فیصلہ کریں ہم اُن کے ساتھ کھڑے ہیں، حبہ چوہدری
- الیکشن کمیشن دھمکی کیس، فواد چوہدری مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 6500 روپے کا اضافہ
- کراچی، نجی اسکول میں اردو بولنے پر بچے کے منہ پر ’کالک‘ مل دی گئی
- ایک شہزادی لندن سے آکر کہتی ہے میرا بھرپور استقبال کیا جائے، سراج الحق
- عمران خان کے بیان کے بعد زرداری یا مجھ پر حملہ ہوا تو حساب لیا جائے گا، بلاول بھٹو
- آزادی کا مفہوم سمجھنا ہے تو باچا خان سے سمجھیں، فضل الرحمان
پولیس نے اداکارعنایت خان کو لوٹنے والے ڈاکوؤں کو پکڑ لیا

(فوٹو : اسکرین شاٹ)
کراچی: اداکار عنایت خان نے پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں لوٹنے والے ملزمان کو پولیس نے 9 دنوں میں ڈھونڈ نکالا ہے۔
گزشتہ دنوں اداکار عنایت خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بتایا تھا کہ انہیں کراچی کے پوش علاقے سے لوٹ لیا گیا ہے اداکار نے پولیس سے اپیل بھی کی تھی کہ ان کی مدد کریں اور اِن اسٹریٹ کرمنلز کو لگام ڈالیں۔
عنایت خان کی جانب سے کی گئی پوسٹ وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے اداکار کو لوٹنے والے ملزمان کو ڈھونڈ نکالا ہے۔
عنایت نے انسٹااسٹوری پر پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’سندھ پولیس، ایس ایچ او محمود آباد اور کراچی پولیس کے میڈیا سیل کا ملزمان کو پکڑنے کیلئے شکریہ آپ اور آپ کی ٹیم نے سخت محنت کر کے 9 دنوں میں مزمان کو ڈھونڈ لیا، تمام سوشل میڈیا پیجز اور نیوز میڈیا کا بھی شکریہ جنہوں نے خبر شائع کر کے میری مدد کی‘۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں اداکارعنایت خان کو ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اداکار عنایت خان نے اپنی انسٹااسٹوری پر بتایا تھا کہ انہیں چوتھی مرتبہ ڈاکوؤں نے لوٹ لیا ہے اور وہ اپنے موبائل فون سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ہیں ان کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔