- وزیراعظم نے آل پارٹی کانفرنس طلب کرلی، عمران خان کو بھی شرکت کی دعوت
- ملکی برآمدات میں 7.16 فیصد کمی
- جواد سہراب ملک وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر
- حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک بھرمیں 80 فیصد اینٹوں کے بھٹے بند
- مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی نوجوان شرجیل دم توڑ گیا
- ملکی زرمبادلہ کے ذخائر دس سال کی کم ترین سطح پر آگئے
- چالان کیوں کیا؟ لاہور میں درجن بھر افراد کا ٹریفک اہلکاروں پر تشدد
- گاڑی روکنے پرخاتون کی ڈی ایس پی ٹریفک سے بدتمیزی، تھپڑ مار دیا
- ہماری خوش قسمتی ہے اس بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں اچھے کھلاڑی ہیں، سرفراز احمد
- 90 روز میں انتخابات نہ کرائے تو نگراں وزرائے اعلیٰ پر آرٹیکل 6 لگے گا، فواد چوہدری
- مزید 3 فارماسیوٹیکل کمپنیز نے پاکستان سے کاروبار بند کرنے کی تیاری شروع کردی
- ڈالر کی پرواز جاری، پہلی بار انٹربینک قیمت 271 روپے تک پہنچ گئی
- شیخ رشید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات
- پاک فضائیہ کے 8 افسران کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی
- چینی کمپنی نے 9 کروڑ ڈالر کے بقدر نوٹوں کا پہاڑ، ملازمین میں بانٹ دیا
- دباؤ والے دستانے جو مردہ بچوں کی پیدائش کم کرسکتے ہیں
- گھرکے کمرے کو فلمی سیٹ بنانے والی آسان ایپ
- ایف آئی اے نے ’عمران ریاض کو حراست‘ میں لے کرسائبر کرائم کے حوالے کردیا
- توقع ہے کابل پاکستان اور عالمی برادری سے اپنے وعدے پورے کرے گا، ترجمان دفتر خارجہ
کیفی خلیل نے حملے میں زخمی ہونے کی خبروں کی تردید کردی

(فائل فوٹو)
کراچی: نوجوان بلوچی گلوکار کیفی خلیل نے کنسرٹ کے دوران حملے میں زخمی ہونے کی خبروں کی تردید کر دی۔
مشہور بلوچی گانے کنا یاری اور کہانی سنو کے گلوکار کیفی خلیل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں گزشتہ روز کنسرٹ کے دوران حملے میں زخمی ہونے کی افواہوں کو جعلی قرار دے دیا۔
گلوکار نے ٹوئٹ میں مداحوں کو پیغام دیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی میرے زخمی ہونے کی خبریں جھوٹی ہیں میں خیریت سے ہوں۔
Hello everyone thank you for your pure love and support. kindly Read this and share. pic.twitter.com/QWLseK2EbN
— Kaifi Khalil (@kaifi_khalil) January 9, 2023
کیفی نے بتایا کہ وہ کراچی میں جاری ایٹ فیسٹیول میں گزشتہ رات ہونے والی بدنظمی کے باعث کنسرٹ ادھورا چھوڑ کر روانہ ہوگئے تھے ان کا کہنا تھا کہ کنسرٹ میں آئی خواتین کو ہراساں کیا گیا جوکہ کچھ دیر لطف اندوز ہونے کیلئے اپنی فیملی کے ساتھ آئی تھیں۔ کیفی نے ایونٹ آرگنائزر سے درخواست کی کہ وہ کنسرٹ کیلئے بہتر جگہ کا انتخاب کریں اور آرٹسٹ سمیت ایونٹ میں آئے تماشائیوں خاص کر خواتین کی سیکیورٹی یقینی بنائیں۔
Kaifi Khalil got hit by a bottle from the crowd, he was bleeding. Girls were getting harrased because of which young stunners didn’t perform and K-EAT was ended immediately. People broke the boundaries to get inside without tickets. #KarachiEat #KarachiEat2023 #Karachi pic.twitter.com/SqmcE2Ey4T — Noyan Rehan (@NoyanRehan) January 9, 2023
کیفی کا کہنا تھا کہ کل کے واقعے نے انہیں بےحد مایوس اور پریشان کیا ہے اس سے قبل بھی ایک مرتبہ اس طرح کی بدنظمی کی وجہ سے انہیں پرفارمنس ادھوری چھوڑ کر جانا پڑا تھا۔
کیفی خلیل نے مداحوں سے درخواست کی وہ اپنے رویے کو بہتر بنائیں اور سب کے ساتھ عزت سے پیش آئیں خاص طور پر خواتین کی عزت کرنا سیکھیں۔
یاد رہے کہ کراچی میں گزشتہ رات ایٹ فیسٹیول جاری تھا جہاں کچھ لڑکے رکاوٹیں پھیلانگ کر گھس آئے اور فیسٹیول میں آئی خواتین اور فیملیز کو ہراساں کیا، اس واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جبکہ یہ بھی کہا جارہا تھا کہ کیفی خلیل پر حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔