- پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کینسر سے آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
- دوہرے ٹیکس سے چھٹکارہ: پاکستان اور افغانستان کے درمیان کنونشن پر دستخط
- شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج
- آئی ایم ایف کا سرکاری اداروں کی نجکاری، بجلی گیس اور پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ
- کراچی میں ڈاکوؤں راج، ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا، رواں سال میں اب تک 16 جاں بحق
- خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردی کیخلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑی، آرمی چیف
- قومی اسمبلی کی 31 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری
- مودی کا جنگی جنون؛ 24 ارب ڈالر کے جنگی ہتھیار خرید لیے
- سرکاری افسر کی بیٹی کی سالگرہ، کراچی چڑیا گھر شہریوں کیلیے بند
- سوڈان میں پوپ فرانسس کا دورہ؛ مسلح گروپ کی فائرنگ میں21 افراد ہلاک
- ٹانڈہ ڈیم میں کشتی حادثہ؛ لاپتا آخری طالبعلم کی نعش بھی نکال لی گئی
- دہشت گردی کے خلاف بات ہو تو پی ٹی آئی کو تکلیف ہوتی ہے، وفاقی وزیر مملکت
- پی ایس ایل 8 کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہوگی
- محمد حفیظ نے کراچی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا
- عمران خان کا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ
- الیکشن کمیشن دباؤ میں آئیگا تو آئینی جنگ کیلئے تیار ہوجائے، حافظ نعیم
- شاہین شاہ آفریدی کا نکاح؛ ملکی اور غیرملکی کھلاڑیوں کے مبارکباد کے پیغامات
- پشاور پولیس پر فائرنگ کرنے والا اشتہاری اور مفرور ملزم گرفتار
- حکومت نے ناک کے نیچے دہشت گردی پھیلنے کی اجازت دی، عمران خان
- یورپی یونین کا یوکرین میں اہم اجلاس؛ روسی طیارے فضا میں منڈلاتے رہے
کبریٰ خان نازیبا الزامات کیس: ایف آئی اے نے عدالت میں رپورٹ پیش کردی

(فائل فوٹو)
کراچی: سوشل میڈیا پر نازیبا الزامات لگانے سے متعلق اداکارہ رابعہ اقبال عرف کبریٰ خان کی درخواست پر ایف آئی اے نے عدالت میں رپورٹ جمع کروا دی۔
رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں معروف اداکارہ کبری خان کی نازیبا الزامات لگانے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس صلاح الدین پہنور کی رخصت کے باعث دوسری بینچ کی تشکیل کے لئے معاملہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو ارسال کردیا گیا۔ سماعت کے دوران عدالتی حکم پر کبریٰ خان کیخلاف مہم چلانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق ایف آئی اے نے رپورٹ پیش کی۔
ایف آئی اے نے رپورٹ میں کہا کہ کبریٰ خان کی درخواست پر کارروائی شروع کر دی ہے۔ کبری خان کیخلاف مہم چلانے والے تمام اکائونٹس بلاک کرنے کیلئے پی ٹی اے کو معاملہ بھیج دیا گیا ہے یوٹیوب، ٹوئٹر، انسٹا گرام سمیت دیگر اکاؤنٹس بلاک کرنے کیلئے بھی کہہ دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کبریٰ خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کے بعد عدالت نے ایف آئی اے اور پی ٹی اے کو سوشل میڈیا پر اداکاراؤں سے متعلق مواد بلاک کرنے اور معاملے پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
اداکارہ نے 5 جنوری کو سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ سابق فوجی افسر نے میڈیا انڈسٹری کی 4 اداکاراؤں پر جھوٹے الزامات لگائے۔ من گھڑت الزامات سے درخواستگزار و دیگر اداکاراؤں کی عزت اور وقار کو مجروح کیا گیا۔ عادل فاروق راجہ نے بعد میں ایک اور ویڈیو وضاحت کی اور پہلے والے مؤقف سے مکر گئے۔
درخواست میں 14 ٹوئٹر اور 13 انسٹا گرام سمیت 27 دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں بلاک کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔
درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ اس دوران درخواستگزار سمیت اداکارہ کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ درخواست میں شکوہ کیا گیا تھا کہ ہتک آمیز مواد کو ہٹانے کے لیے ایف آئی اے اور پی ٹی اے سے رابطہ کیا تھا لیکن یوٹیوبرز کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔