لاہور؛ سوشل میڈیا پراسلحہ لہرانے والا ٹک ٹاکر گرفتار

ویب ڈیسک  پير 9 جنوری 2023

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

 لاہور: مغلپورہ پولیس نے سرعام اسلحہ لہرانے والے ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا۔ 

پولیس کے مطابق ملزم محمد عمران نے سرعام اسلحہ نمائش کی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر وائرل کی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کی ویڈیو وائرل ہونے پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ایس ایچ او مغلپورہ انسپکٹر مدثر خان نے بتایا کہ ملزم محمد عمران کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ناجائزاسلحہ اور اسکی نمائش کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جا رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔