- لیجنڈری کرکٹر برائن لارا کی دوبارہ میدان پر واپسی
- پاکستان کی معاشی ترقی اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے، اسحاق ڈار
- ایران میں آذر بائیجان کے سفارتخانے پر فائرنگ، سیکورٹی چیف ہلاک
- فواد چوہدری سے یہ سلوک کرنے والوں کیلیے اکیلی کافی ہوں، اہلیہ
- پی ٹی آئی کا پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کیلیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
- ملک میں کل سے مزید بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی
- آئی ایم ایف سے اسی مہینے معاہدہ ہوجائے گا، وزیراعظم
- سخت سردی جنوری میں لیکن سندھ میں تعطیلات دسمبر میں
- طیبہ ہراسگی کیس؛ ہائیکورٹ نے پی اے سی کے دائرہ اختیار پر سوال اٹھا دیا
- رونالڈو کو تحفے میں ملی قیمتی پتھروں سے بنی گھڑی کی مالیت کیا ہے؟
- پی ٹی آئی نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی چیلنج کردی
- باجوہ لیک کیس میں گرفتار ایف بی آر اہلکاروں کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
- اسنوکر چیمپیئن شپ؛ برطانوی کیوئسٹ کو پاکستانی کیوئسٹ کے ہاتھوں شکست
- کراچی؛ کرایے کی کار چلانے والا 2 بچوں کا باپ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک
- ڈالر کی اڑان جاری، مزید 7 روپے مہنگا
- دو سے زیادہ نشستوں پر الیکشن لڑنے سے روکنے کی درخواست پر اعتراض کالعدم
- لاہور میں اے ٹی ایم ہیک کرنے کی کوشش ناکام، ہیکر گرفتار
- ثانیہ مرزا نے ٹینس کورٹ کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہہ دیا، ویڈیو وائرل
- بلدیہ شرقی کے زیر انتظام کئی صحت مراکز غیر فعال، مریض رل گئے
- ڈھائی لاکھ ٹن چینی کی برآمد، وفاقی حکومت نے شرائط تبدیل کر دیں
چور ٹرک کے تالے توڑ کر 9 کروڑ روپے کی پینٹنگز لے اُڑے

امریکی شہر بولڈر کے ایک ٹرک سے پانچ قیمتی پینٹنگ چوری ہوگئی ہیں جن کی مالیت 9 کروڑ روپے سے زائد بتائی جارہی ہے۔ فوٹو: سی این این
کولاراڈو: بولڈر شہر میں ایک مکمل طور پر مقفل ٹرک سے پانچ شاہکار پینٹنگ چوری ہوگئیں جس کی تلاش میں پولیس سرگرداں ہیں۔ مصوری کے ان شاہکار کی قیمت 4 لاکھ ڈالر تھی جو پاکستانی روپوں میں 9 کروڑ 12 لاکھ روپے بنتی ہے۔
شہری انتظامیہ کے مطابق یہ پیٹنگ 14 دسمبر کی شام سے لے کر صبح تک کے وقت میں چوری ہوئی ہیں۔ ٹرک ڈرائیور اور اس کا معاون عملہ شام کو ایک ہوٹل میں رکا تھا۔ جب صبح وہ ٹرک پر پہنچے تو اس کا مضبوطی سے بند کیا گیا دروازہ اور تالا وغیرہ ٹوٹا ہوا تھا۔ معلوم ہوا کہ اندر رکھی پانچ پینٹنگ اور ان کے ساتھ کچھ اوزار بھی غائب ہیں۔
ٹرانسپورٹ اسٹاف کے مطابق اس خزانے میں امریکی فن کار ارنسٹ مارٹن ہیننگز کی مشہور تخلیق ’لگونا پیبلو‘ بھی موجود تھی۔ اس کےعلاوہ جوزف ہنری شارپ کی تخلیق ’ویوز آف ٹاؤس پیبلو‘ ایلن ڈی کوننگ، جین فرائلیشر اور اینگر ارونگ کوز کا اہم کام بھی شامل تھا۔ ان تصاویر میں لینڈ اسکیپ پینٹنگ بھی شامل تھی۔
تاہم افسران نے یہ نہیں بتایا کہ قیمتی تصاویر کس میوزیئم سے لی گئی تھیں اور کہاں لے جائی جا رہی تھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔