خواتین کا معاشی خود کفیل ہونا طلاقوں کی بڑی وجہ ہے، نادیہ خان

ویب ڈیسک  پير 9 جنوری 2023
ہماری معاشرے میں ’وفاداری‘ ختم ہورہی ہے، اداکارہ (فوٹو: فائل)

ہماری معاشرے میں ’وفاداری‘ ختم ہورہی ہے، اداکارہ (فوٹو: فائل)

  کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف فنکارہ نادیہ خان نے پاکستان میں طلاقوں کی شرح بڑھنے کی وجوہات بتائی ہیں۔

نادیہ خان کی اپنی دو شادیاں ختم ہوچکی ہے اور تیسری شادی سے قبل وہ کچھ عرصہ اکیلے اپنے بچوں کی پرورش کرتی رہیں۔

ایک تازہ انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے سے ’وفاداری‘ ختم ہورہی ہے، پرانے زمانے میں کسی لڑکی سے عشق لڑانا بہت مشکل تھا لیکن آج کل سوشل میڈیا کی وجہ سے سب عام ہوگیا ہے اسی لئے مردوں کو اپنی بیویوں سے بوریت محسوس ہوتی ہے اور وہ وفادار نہیں رہتے۔

نادیہ خان نے بتایا کہ ان کی کئی سہیلیاں شادی شدہ افراد سے عشق لڑارہی ہیں جو کہ مناسب نہیں ہے لیکن اس تمام عمل سے طلاقوں کی شرح بڑھ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نادیہ خان ایک بار پھر شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

انہوں نے مزید کہا کہ آج کل خواتین معاشی طور پر خودکفیل ہوگئی ہیں چناں چہ وہ شوہر کے ساتھ تھوڑی سی ناموافقت بھی برداشت نہیں کرتیں، ان کا خیال ہوتا ہے کہ وہ اکیلے رہ کر اپنے بچوں کی پرورش کرسکتی ہیں اس لئے اسے شوہر کی ضرورت نہیں ہے اور وہ طلاق کی طرف چلی جاتی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔