- وزیراعظم نے آل پارٹی کانفرنس طلب کرلی، عمران خان کو بھی شرکت کی دعوت
- ملکی برآمدات میں 7.16 فیصد کمی
- جواد سہراب ملک وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر
- حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک بھرمیں 80 فیصد اینٹوں کے بھٹے بند
- مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی نوجوان شرجیل دم توڑ گیا
- ملکی زرمبادلہ کے ذخائر دس سال کی کم ترین سطح پر آگئے
- چالان کیوں کیا؟ لاہور میں درجن بھر افراد کا ٹریفک اہلکاروں پر تشدد
- گاڑی روکنے پرخاتون کی ڈی ایس پی ٹریفک سے بدتمیزی، تھپڑ مار دیا
- ہماری خوش قسمتی ہے اس بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں اچھے کھلاڑی ہیں، سرفراز احمد
- 90 روز میں انتخابات نہ کرائے تو نگراں وزرائے اعلیٰ پر آرٹیکل 6 لگے گا، فواد چوہدری
- مزید 3 فارماسیوٹیکل کمپنیز نے پاکستان سے کاروبار بند کرنے کی تیاری شروع کردی
- ڈالر کی پرواز جاری، پہلی بار انٹربینک قیمت 271 روپے تک پہنچ گئی
- شیخ رشید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات
- پاک فضائیہ کے 8 افسران کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی
- چینی کمپنی نے 9 کروڑ ڈالر کے بقدر نوٹوں کا پہاڑ، ملازمین میں بانٹ دیا
- دباؤ والے دستانے جو مردہ بچوں کی پیدائش کم کرسکتے ہیں
- گھرکے کمرے کو فلمی سیٹ بنانے والی آسان ایپ
- ایف آئی اے نے ’عمران ریاض کو حراست‘ میں لے کرسائبر کرائم کے حوالے کردیا
- توقع ہے کابل پاکستان اور عالمی برادری سے اپنے وعدے پورے کرے گا، ترجمان دفتر خارجہ
ورزش کرنے والوں کا باقاعدگی سے بادام کھانا انتہائی مفید قرار

شمالی کیرولائنا: ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ورزش کرنے والوں کا باقاعدگی سے بادام کھانا انتہائی مفید ہوتا ہے۔
فرنٹیئرز ان نیوٹریشن نامی جرنل میں شائع ہونے والی ایک تحقیق یہ بتایا گیا کہ مطالعے میں شریک مرد و خواتین جنہوں نے ایک مہینے تک 57 گرام بادام روزانہ کھائے، ان کے خون میں ورزش کے فوری بعد زیادہ مقدار میں 12,13-dihydroxy-9Z-octadecenoic ایسڈ نامی مفید چکنائی پائی گئی۔
یہ مالیکیول جس کو آکسیلِپِن(آکسیڈائزڈ فیٹ) کہا جاتا ہے لائنولیئک ایسڈ سے بنتا ہے اور اس کے میٹابولک صحت اور توانائی پر مفید اثرات ہوتے ہیں۔
تحقیق کے مصنف اور شمالی کیرولائنا کی ایپالیشن اسٹیٹ یونیورسٹی کے پروفیسر اور ڈائریکٹر ڈاکٹر ڈیوڈ سی نیئمن کا کہنا تھا کہ تحقیق میں دیکھا گیا کہ وہ رضاکار جنہوں نے ہفتے کے آخری دن شدید نوعیت کی ورزش کرنے سے قبل ایک مہینے تک روزانہ 57 گرام بادام کھائے ان کے خون میں ورزش کرنے کے فوری بعد 12,13-DiHOME نامی مفید چکنائی بادام نہ کھانے والوں کی نسبت زیادہ مقدار میں تھی۔
تحقیق کے مطابق ان افراد نے یہ بھی بتایا کہ ان کو بادام نہ کھانے والے افراد کی نسبت ورزش کی تھکان کم محسوس ہوئی اور ان کے پٹھوں کو کم نقصان پہنچا۔
اس مطبی آزمائش میں 38 مرد اور 26 خواتین شامل تھیں جن کی عمریں 30 سے 65 برس کے درمیان تھیں۔ یہ افراد وہ تھے جو باقاعدگی سے شدید نوعیت کی ورزش نہیں کرتے تھے۔
گروپ کے نصف افراد کو بادام کی غذا دی گئی جبکہ دوسرے نصف کو اسی مقدار میں بادام کے بجائے سیریل بار دیا گیا۔
محققین نے غذا دینے سے قبل اور غذا دیے جانے کے چار ہفتوں پر مشتمل دورانیے کے بعد شرکاء کے خون اور پیشاب کے نمونے لیے۔
ہر بار خون کے نمونے لیے جانے کے بعد شرکاء سے ان کی ذہنی کیفیت جاننے کے لیے سوالنامے پُر کرائے گئے جس میں انہوں نے 10-1 تک ریٹ کر کے اپنے پٹھوں کی سوزش کے حوالے سے بھی بتایا۔
پروفیسر نیئمن اور ان کے ساتھیوں نے بتایا کہ باداموں کی روزانہ کھپت سے میٹابولزم میں تبدیلی آتی ہے، ورزش کے سبب ہونے والی سوزش کمی ہوتی ہے اور جسم تیزی سے تھکن دور کرتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔