- خانیوال میں آئی ایس آئی افسران کو شہید کرنے والا دہشت گرد ہلاک
- پاسپورٹ کی فیس میں اضافے سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار
- اردو زبان بولنے پر طالبعلم کے ساتھ بدسلوکی؛ اسکول کی رجسٹریشن معطل، جرمانہ عائد
- کراچی میں آئندہ 3 روز موسم خشک اور راتیں سرد رہنے کی پیشگوئی
- عمران خان کا بنی گالہ منتقل ہونے کا فیصلہ
- وزیراعظم اور آرمی چیف کی زخمیوں کی عیادت، شہباز شریف آئی جی پر برہم
- چوہدری شجاعت ق لیگ کے صدررہیں گے یا نہیں، فیصلہ کل سنایا جائیگا
- زرداری پر قتل کا الزام، شیخ رشید تھانے میں پیش نہ ہوئے، مقدمہ درج ہونے کا امکان
- اے سی سی اے مضمون میں پہلی پوزیشن؛ پاکستانی طالبعلم عالمی ایوارڈ کیلئے نامزد
- پوتن نے اپنی افواج کو مجھے میزائل حملے میں قتل کرنے کا حکم دیا تھا؛ بورس جانسن
- انٹربینک میں ڈالر 269 اور اوپن مارکیٹ میں 275 روپے تک پہنچ گیا
- بجلی اور حرارت کے بغیر مچھربھگانے والا نظام، فوجیوں کے لیے بھی مؤثر
- اے آئی پروگرام کا خود سے تیارکردہ پروٹین، مضر بیکٹیریا کو تباہ کرنے لگا!
- بھارتی کسان نے جامنی اور نارنجی رنگ کی گوبھیاں کاشت کرلیں
- جنوبی کوریا نے ’فائرنگ‘ پر شمالی کوریا سے معذرت کرلی
- عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ گئی
- کرناٹک میں گائے ذبح کرنے کے الزام پر نوجوان پر انتہا پسند ہندوؤں کا تشدد
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزے پر منگل سے مذاکرات شروع ہوں گے
- فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ منظور
- صرف غیر ملکی کوچز ہی کیوں! پاکستان میں بھی قابل لوگ موجود ہیں، شاہد آفریدی
پرویز الہیٰ اعتماد کا ووٹ نہ لیں کیونکہ وہ وزیراعلیٰ نہیں ہیں، رانا ثنا اللہ

(فوٹو : فائل)
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مستعفیٰ ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز الہیٰ اعتماد کا ووٹ نہ لیں کیونکہ آپ وزیراعلی نہیں ہیں، ان کے پاس نمبر ہوتا تو مسئلہ حل ہوجاتا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوشش کرتے رہے نمبر پورا ہوجائے جب نمبر پورا نہ ہوا تو اجلاس کو کل تک ملتوی کیا گیا، عمران خان 11 سے پہلے اعتماد ووٹ کےلئے بضد اور پرویز الہی گریزاں ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایک سو چھیاسی کا نمبر نہیں ایک سو چوہتر کا نمبر ہے، ہمارےپاس اکثریتی نمبر ہے 179ممبرز پورے تھے جسے ثابت بھی کیا کل تک 180 ہوجائے، اس وقت 180-175کی بات ہے کل دوبارہ اجلاس بلا کر دائو لگائیں گے۔
انہوں نے کہا وزیر اعلی کےلئے حمزہ شہباز ہی امیدوار ہیں، اس وقت ’وزیراعلی‘ حمزہ شہباز کو تبدیل کرنا نقصان دہ ہو سکتا ہے، ہائی کورٹ کا احترام ہے وہ کہے کہ پرویز الہی اعتماد کا ووٹ لے،اور سپیکرکے اجلاس کو قبول نہیں کریں گے اس کےلئے صدارت پینل آف چئیرمین نیوٹرل ہو آبزروربھی تعینات کیاجائے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک کی سیاست کو نقصان پہنچا رہا ہے اسکی سیاست یہ ہے مخالفین کے ساتھ بیٹھوں گا نہیں مر جائوں گا، ملک کو عدم استحکام کرنے پر تلا ہوا ہے کبھی ریلیاں تو کبھی احتجاج کرتا رہتا ہے۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اس وقت کسی کی حمایت نہیں کر رہی عمران خان چاہتے ہیں وہ ان کی سرپرستی کریں، عمران خان ساری سیاسی جماعتوں سے لڑ رہا ہے اجلاس اعتماد کےلئے بلایا ق لیگ سے بھی جھگڑا کررہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔