قومی ٹیم آج پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لے گی

ویب ڈیسک  منگل 10 جنوری 2023
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ کل کھیلا جائے گا (فوٹو: پی سی بی)

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ کل کھیلا جائے گا (فوٹو: پی سی بی)

  کراچی: نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کا پہلا ون ڈے میچ جیتنے کے بعد قومی ٹیم آج پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لے گی۔

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق قومی ٹیم آج آرام کرے گی جبکہ کل نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میں مدمقابل آئے گی۔

سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

مزید پڑھیں: پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

اس میچ میں پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 5 وکٹیں جبکہ اوپنر فخر زمان، کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کی نصف سینچریاں بھی شامل تھیں۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 11 جبکہ تیسرا اور آخری میچ 13 جنوری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔