رونالڈو سعودی عرب کے جس ہوٹل میں مقیم ہیں اسکا کرایہ کتنا ہے؟

ویب ڈیسک  منگل 10 جنوری 2023
اسٹار فٹبالر ریاض کے کس ہوٹل میں مقیم ہیں؟ جانیے (فوٹو: ٹوئٹر، ڈیلی میل)

اسٹار فٹبالر ریاض کے کس ہوٹل میں مقیم ہیں؟ جانیے (فوٹو: ٹوئٹر، ڈیلی میل)

ریاض: پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب کے کلب النصر سے معاہدہ کرنے کے بعد دارالحکومت ریاض کے مہنگے ترین ہوٹل کے 17 کمروں پر مشتمل سوئٹ میں مقیم ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو اور انکی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز بچوں سمیت سعودی عرب کے مہنگے ترین ہوٹل کنگڈم ٹاور کے 17 کمروں پر مشتمل سوئٹ میں رہائش پذیر ہیں، جس کا ماہانہ کرایہ 3 لاکھ ڈالرز یعنی (پاکستان روپوں میں 7 کروڑ) کے قریب ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالیشان ہوٹل کے سوئٹ کی قیمتیں ہوٹل کی ویب سائٹ پر درج نہیں ہیں تاہم ہوٹل عملے کی جانب سے مبینہ طور پر کہا گیا ہے کہ رونالڈو کے ساتھ سیلفیز کی درخواست نہ کریں۔

مزید پڑھیں: کیا سعودی عرب رونالڈو اور انکی گرل فرینڈ کیلئے قانون بدلنے جارہا ہے؟

ہوٹل میں رونالڈو کیلئے ہندوستان اور مشرق وسطیٰ کے بہترین پکوان تیار کرکے دیئے جائیں گے جبکہ شیف خصوصی خدمات بھی فراہم کریں گے۔

مزید پڑھیں: رونالڈو کا سعودی النصر فٹبال کلب سے معاہدہ ہوگیا، مگر کتنے میں؟

استار فٹبالر کا کنگڈم سوئٹ 48 سے 50 ویں منزل تک پھیلا ہوا ہے جس میں ایک نجی دفتر اور میڈیا روم بھی دستیاب ہے۔

قبل ازیں رونالڈو اور سعودی کلب کے درمیان ڈھائی سالہ معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت النصر کلب انہیں 21 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز معاوضہ ادا کرے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔