- وزیراعظم نے آل پارٹی کانفرنس طلب کرلی، عمران خان کو بھی شرکت کی دعوت
- ملکی برآمدات میں 7.16 فیصد کمی
- جواد سہراب ملک وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر
- حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک بھرمیں 80 فیصد اینٹوں کے بھٹے بند
- مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی نوجوان شرجیل دم توڑ گیا
- ملکی زرمبادلہ کے ذخائر دس سال کی کم ترین سطح پر آگئے
- چالان کیوں کیا؟ لاہور میں درجن بھر افراد کا ٹریفک اہلکاروں پر تشدد
- گاڑی روکنے پرخاتون کی ڈی ایس پی ٹریفک سے بدتمیزی، تھپڑ مار دیا
- ہماری خوش قسمتی ہے اس بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں اچھے کھلاڑی ہیں، سرفراز احمد
- 90 روز میں انتخابات نہ کرائے تو نگراں وزرائے اعلیٰ پر آرٹیکل 6 لگے گا، فواد چوہدری
- مزید 3 فارماسیوٹیکل کمپنیز نے پاکستان سے کاروبار بند کرنے کی تیاری شروع کردی
- ڈالر کی پرواز جاری، پہلی بار انٹربینک قیمت 271 روپے تک پہنچ گئی
- شیخ رشید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات
- پاک فضائیہ کے 8 افسران کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی
- چینی کمپنی نے 9 کروڑ ڈالر کے بقدر نوٹوں کا پہاڑ، ملازمین میں بانٹ دیا
- دباؤ والے دستانے جو مردہ بچوں کی پیدائش کم کرسکتے ہیں
- گھرکے کمرے کو فلمی سیٹ بنانے والی آسان ایپ
- ایف آئی اے نے ’عمران ریاض کو حراست‘ میں لے کرسائبر کرائم کے حوالے کردیا
- توقع ہے کابل پاکستان اور عالمی برادری سے اپنے وعدے پورے کرے گا، ترجمان دفتر خارجہ
ایران؛ سابق صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کی بیٹی کو 5 سال قید

فائزہ ہاشمی کو حتجاجی مظاہروں پر شرکت پر حراست میں لیا گیا تھا، فوٹو: فائل
تہران: ایران کے سابق صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کی بیٹی فائزہ ہاشمی کو نظام کے خلاف پروپیگنڈے کے الزام میں 5 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق ایرانی صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کی 59 سالہ بیٹی فائزہ ہاشمی کو گزشتہ برس حراست میں لیا گیا تھا اور ان پر بغاوت پر اکسانے اور نظام کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کا الزام میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔
فائزہ ہاشمی کی وکیل ندا شمس نے ٹوئٹر پر بتایا کہ عدالت نے سابق صدر کی بیٹی کو پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے تاہم یہ حتمی نہیں۔ سزا کے خلاف اپیل کی جاسکتی ہے۔ ہم تمام تر قانونی چارہ جوئی جاری رکھیں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ایران کی انقلابی عدالت نے اسی کیس میں فائزہ ہاشمی رفسنجانی کو 6 ماہ قید اور سیاسی، ثقافتی اور صحافتی سرگرمیوں پر 5 سال کی پابندی عائد کی تھی۔
فائزہ ہاشمی رفسنجانی اصلاح پسند “بلڈنگ کیڈرز” پارٹی کی رکن ہیں اور وہ 2012 میں بھی گرفتار ہوئی تھیں اور 5 سال تک سیاسی سرگرمیوں سے دور رکھا گیا تھا۔
2017 میں ان کے والد اکبر ہاشمی رفسنجانی کے انتقال کے بعد وہ دوبارہ متحرک ہوئی تھیں اور نوجوان کرد لڑکی مھسا امینی کی پولیس حراست میں ہلاکت پر مظاہروں پر حصہ لیا تھا جس پر انھیں گرفتار کرلیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اکبر ہاشمی رفسنجانی کو 1989 سے 1997 کے درمیان ملک کی صدارت سنبھالی تھی اور اس دوران انھوں نے امریکا سمیت مغربی ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کی تھی جس پر انھیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔