عمان میں بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

ویب ڈیسک  منگل 10 جنوری 2023
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل (فوٹو: سوشل میڈیا)

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل (فوٹو: سوشل میڈیا)

عمان کے دارالحکومت مسقط میں بھارتی نژاد شخص دورانِ کھیل بیڈمنٹن کورٹ میں گر کر ہلاک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مسقط میں ایک بھارتی نژاد شخص بیڈمنٹن کورٹ میں دوستوں کے ہمراہ پریکٹس کررہا ہوتا ہے کہ اچانک گِر کر ہلاک ہوگیا تھا، حکام کا کہنا ہے کہ مزکورہ شخص کو دل کا دورہ پڑا تھا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بیڈمنٹن کورٹ میں ہلاک ہونے والے شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

دوسری جانب میڈیا میں اس شخص کا نام ظاہر نہیں کیا جارہا ہے تاہم وہ بھارتی ریاست کیرالہ کا رہائشی تھا اور عمر 38 سال تھی جس نے پسماندگان میں بیوی اور دو بچے چھوڑے ہیں۔

https://twitter.com/AnandPanna1/status/1612663103979913216

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔