ضلع خیبر میں بورنگ میں گرنے والا بچہ جاں بحق، کنواں ہی قبر قرار

اسٹاف رپورٹر  بدھ 11 جنوری 2023
فوٹو اسکرین گریپ

فوٹو اسکرین گریپ

 پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں 5 سالہ بچہ 80 میٹر گہرے ڈگ ویل میں گر کر جاں بحق ہوگیا، 27 گھنٹے طویل ریسکیو آپریشن میں کامیابی نہ ملنے پر اہل خانہ نے گڑھے کو ہی قبر قرار دے گیا۔

ریسکیو 1122 حکام کے مطابق ضلع خیبر کے علاقہ عالم گودر میں 4 سالہ بچہ 85 میٹر گہرے کنویں میں گرگیا تھا۔ جس کے بعد ڈیزاسٹر ٹیمیں بچہ کو سرچ کیمروں کے ذریعے تلاش کیا اور بچے کو نکالنے کے لیے اقدامات کیے گئے۔

ڈگ ویل کی گہرائی زیادہ اور چوڑائی کم ہونے کے باعث بچہ باہر نہ نکل سکا اور وہ گزشتہ شب ہی دم توڑ گیا تھا جس کے بعد ریسکیو رضاکاروں نے لاش نکالنے کی کوشش کی اور ناکامی پر اہل خانہ کو آگاہ کرکے آپریشن ختم کردیا۔

اہل خانہ نے 27 گھنٹے طویل آپریشن کے بعد بھی بچے کی لاش نہ نکلنے پر گڑھے کو ہی قبر قرار دیا اور وہیں نماز جنازہ ادا کر کے بورنگ کو مٹی سے بھر دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔