ایشین کرکٹ کونسل کی دعوت پر نجم سیٹھی 12 جنوری کو دبئی جائیں گے

محمد یوسف انجم  منگل 10 جنوری 2023
فوٹو : اے ایف پی

فوٹو : اے ایف پی

  کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) حکام کی دعوت پر 12 جنوری کو دبئی روانہ ہوں گے۔

کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے بتایا کہ نجم سیٹھی کو امارات کرکٹ بورڈ نے دبئی ٹی ٹونٹی ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے جس میں وہ شرکت کریں گے۔

نجم سیٹھی افتتاحی تقریب میں شریک آئی سی سی حکام سے ملاقات کریں گے اور 2025 چیممپئینز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ کا شیڈول جاری کرنے پر کوئی ای میل یا فون نہیں آیا، نجم سیٹھی

علاوہ ازیں نجم سیٹھی اے سی سی حکام سے بھی ملاقات کریں گے جس میں پاکستان میں رواں برس ہونے والے ایشیا کپ کا معاملہ زیر غور آئے گا۔ کرکٹ بورڈ کے معاملات سنبھالنے کے بعد یہ نجم سیٹھی کا پہلا غیرملکی دورہ ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔