کراچی میں رہائشی عمارت سے جاپانی خاتون کی لاش برآمد

منور خان  منگل 10 جنوری 2023
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

  کراچی: شہر قائد کے علاقے سول لائن میں قائم رہائشی عمارت کی تیسری منزل کے فلیٹ میں رہائش پذیر غیر ملکی خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاش کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضے میں لیکر ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاپانی خاتون کی عمر 80 سال کے قریب ہے اور ابتدائی تحقیقات میں وجہ موت طبعی بتائی جا رہی ہے تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی وجہ موت کا تعین ہو سکے گا۔

اس حوالے سے پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد غیرملکی خاتون کی لاش کو سردخانے میں رکھوا دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔