سال 2022؛ ٹیلی کام آمدنی میں 694 ارب اضافہ ہوا، پی ٹی اے

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 11 جنوری 2023
ٹیلی کام شعبے میں2,073 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، سالانہ رپورٹ جاری
 (فوٹو: فائل)

ٹیلی کام شعبے میں2,073 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، سالانہ رپورٹ جاری (فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام شعبے میں شاندار پیش رفت کے نتیجے میں گذشتہ مالی سال ۔2022.2021 میں 694 ارب روپے ریونیو حاصل ہواہے جبکہ ٹیلی کام کے شعبے میں مجموعی طور پر 2,073 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )کی طرف سے جاری کردہ سالانہ رپورٹ برائے سال 2022 کے مطابق ٹیلی کام سئیکٹر نے گذشتہ مالی سال کے دوران قومی خزانے میں 325.2 ارب روپے کا حصہ ڈالا جس میں سے ٹیکس کی مد میں دو سو بائیس ارب ستر کروڑ جبکہ ایک سو دو ارب پچاس کروڑ روپے کی آمدنی نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز (این جی ایم ایس )کی نیلامی اور لائسنس کی تجدید سے ممکن ہوئی۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اس رپورٹ میں افراط زر اور مہنگائی جیسے چیلنجوں کے باوجود ایک ترقی پسند ریگولیٹری ماحول بدولت پاکستان بھر میں ٹیلی کام کے اعدادوشمار اور ٹیلی کام سروسز کے استعمال میں اضافے پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔