دو سیاحوں نے چار روز میں ساتوں براعظم کا سفر مکمل کرلیا

ویب ڈیسک  جمعرات 12 جنوری 2023
بھارتی کے ممتاز ماہرِنفسیات علی ایرانی نے اپنے ہم وطن سجوئے کمار مترا کے ساتھ چار روز میں دنیا کے ساتوں براعظم کا سفر مکمل کیا ہے۔ فوٹو: گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ

بھارتی کے ممتاز ماہرِنفسیات علی ایرانی نے اپنے ہم وطن سجوئے کمار مترا کے ساتھ چار روز میں دنیا کے ساتوں براعظم کا سفر مکمل کیا ہے۔ فوٹو: گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ

نئی دھلی: دو بھارتی سیاحوں نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا ایک دلچسپ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ ان دونوں نے کل چار روز کے اندر اندر ساتوں براعظم کا سفر مکمل کیا ہے۔

علی ایرانی اور سجوئے کمار مترا نے کل تین روز، ایک گھنٹے، پانچ منٹ اور چار سیکنڈ میں ساتوں براعظم کا سفر طے کیا ہے جو بظاہر ناممکن تھا۔ ان میں سے علی ایرانی ایک مشہور شخصیت ہیں اور ممتازِ ماہرِ نفسیات بھی ہیں۔

سجوئے کمار اور علی ایرانی نے چار دسمبر کو انٹارکٹیکا سے اپنا سفر شروع کیا تھا اور سات دسمبر کو میلبرن پہنچے تھے۔ اس سے قبل 2020 میں متحدہ عرب امارات کی خولہ الرومیتھی نے تین روز 14 گھنٹے، 46 منٹ اور 48 سیکنڈ میں اپنا سفر مکمل کیا تھا۔ یہ ریکارڈ لگ بھگ 13 گھنٹے کے فرق سے اب بھارتی سیاحوں نے توڑ دیا ہے۔

اس موقع پر علی ایرانی نے کہا کہ ریکارڈ اسی لیے بنائے جاتے ہیں کہ کوئی انہیں برابر کردے اور توقع ہے کہ ان کا یہ ریکارڈ بھی جلد ہی برابر ہوجائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔