ملک میں طاقتور اور کمزور کے لئے الگ الگ قانون ہیں، عمران خان

ویب ڈیسک  ہفتہ 5 اپريل 2014
چیلنج کرتا ہوں دیگر صوبوں کے مقابلے میں خیبر پختونخوا کی عوام زیادہ خوش ہے، چیرمین تحریک انصاف  فوٹو:فائل

چیلنج کرتا ہوں دیگر صوبوں کے مقابلے میں خیبر پختونخوا کی عوام زیادہ خوش ہے، چیرمین تحریک انصاف فوٹو:فائل

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں طاقتور اور کمزور کے لیے الگ الگ قانون ہے، جب تک قانون کی بالادستی نہیں ہوگی اس وقت تک معاشرے میں امن نہیں آسکتا۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے صرف چند اراکین کو شکایت ہے کل میری ان اراکین سے ملاقات ہوئی ہے اور ان کی شکایات جائز ہیں۔ ہر پارٹی میں اراکین کو شکایات ہوتی ہیں اور ان کے شکایات دور کرنے سے پارٹی آگے بڑھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن میں جیتنےوالےاپنی ذات کی وجہ سےنہیں تحریک انصاف کی وجہ سےجیتےہیں، میں چیلنج کرتا ہوں دیگر صوبوں کے مقابلے میں خیبر پختونخوا کی عوام زیادہ خوش ہے۔

حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات سے متعلق عمران خان کا کہنا تھاکہ امن مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں کیوں کہ ہمیں یہ پتا چل گیا ہے کہ کون بات کرنا چاہتا ہے اور کون نہیں، ہمیں صبر کرنا چاہئے مذاکرات ایسے ہی ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ طالبان کی اکثریت بات چیت کے لئے تیار ہے جب کہ کچھ عناصر ہیں جو چاہتے ہیں امن قائم نہ ہو۔ ملک میں طاقتور اور کمزور کے لیے الگ الگ قانون ہے، جب تک قانون کی بالادستی نہیں ہوگی اس وقت تک معاشرے میں امن نہیں آسکتا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔