- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں کوئی ابہام یا شک ہوا تو اس فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کا سوچنے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
- 'امن کی سرحد' کو 'خوشحالی کی سرحد' میں تبدیل کریں گے، پاک ایران مشترکہ اعلامیہ
- وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتہ افراد کیس؛ پتہ چلتا ہے وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
حکومت امن کیلئے جذبہ خیر سگالی کے طورپر مثبت اقدامات کررہی ہے، مولانا سمیع الحق
اسلام آباد: طالبان کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق کا کہنا ہے کہ اصل مذاکرات تو ابھی شروع ہی نہیں ہوئے تاہم امن کے لئے حکومت جذبہ خیرسگالی کے طور پر اقدامات کررہی ہے طالبان سے بھی کہیں گے کہ وہ بھی ایسے ہی اقدامات کریں.
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کی سربراہی میں حکومت اورطالبان کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں طالبان سے امن مذاکرت کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر طالبان کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے طالبان کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ابھی غیر عسکری طالبان قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر غور کررہی ہے اور امن کے لئے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات قابل تعریف ہیں ہم طالبان سے بھی کہیں گے کہ وہ بھی جذبہ خیر سگالی کے طورپر ایسا ہی کریں۔
مولانا سمیع الحق نے کہا کہ دونوں کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات دو سے تین روز میں ہوں گے جس کے لئے وقت اور جگہ کا تعین کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اصل مذاکرات تو ابھی شروع ہی نہیں ہوئےاور اس موقع پر زیادہ گہرائی میں نہیں جانا چاہتا کیوں کہ ہم امن کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔