رونالڈو کی گرل فرینڈ کو سعودی عرب میں کن پابندیوں کا سامنا ہوگا؟ جانیے

ویب ڈیسک  بدھ 11 جنوری 2023
انہیں دیگر غیر ملکی خواتین کی طرح کچھ سخت قوانین اپنانے ہوں گے (فوٹو: ٹوئٹر)

انہیں دیگر غیر ملکی خواتین کی طرح کچھ سخت قوانین اپنانے ہوں گے (فوٹو: ٹوئٹر)

ریاض: پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب کے کلب النصر سے معاہدہ کرنے کے بعد اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز اور بچوں کے ہمراہ دارالحکومت ریاض کے مہنگے ترین ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں اسٹار فٹبالر کی گرل فرینڈ کو دیگر غیر ملکی خواتین کی طرح کچھ سخت قوانین اور ضوابط کو اپنانے کی ضرورت ہوگی۔

اگرچہ سعودی عرب میں خواتین کو حالیہ برسوں میں کچھ آزادی ملی ہے تاہم مغربی ممالک کے مقابلے کچھ پابندیوں کا سامنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: رونالڈو سعودی عرب کے جس ہوٹل میں مقیم ہیں اسکا کرایہ کتنا ہے؟

فٹبال کلب النصر کے ساتھ کرسٹیانو رونالڈو کے معاہدے کے بعد اِن کے بچوں کو یورپی یونین کی وزارت خارجہ کی طرف سے سعودی عرب میں منتقل ہونے والوں کیلئے کچھ اصولوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہوگی۔

کچھ رہنما اصول درج ذیل ہیں:

  • اسٹار فٹبالر کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کو عوامی مقامات پر عبایا پہننا لازمی ہوگا۔
  • انہیں نامناسب کپڑے پہننے سے گریز کرنا ہوگا (یعنی چُست یا کم کپڑے)۔
  • شراب اور سور کے گوشت کی مصنوعات درآمد اور استعمال سختی سے منع ہوگا۔
  • اسی طرح رمضان المبارک کے مہینے وہ عوامی جگہ پر نہ کچھ کھا پی سکیں گی اور نہ سگریٹ نوشی کرسکیں گی۔
  • سیاحت سے متعلق چونکہ وہ مسلمان نہیں ہیں تو مکہ اور مدینہ کے مقدس شہروں کا دورہ نہیں کرسکیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔