سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی فلم ’بےبی لیشیس‘ کا ٹریلر جاری

ویب ڈیسک  بدھ 11 جنوری 2023
یہ فلم 10 فروری کو سنیما  گھروں کی زینت بنے گی(فائل فوٹو)

یہ فلم 10 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی(فائل فوٹو)

کراچی: اداکارہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی فلم ’بےبی لیشیس‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

خوبرو اداکارہ و ماڈل سائرہ اور شہروز سبزواری کی رومانوی فلم ’بےبی لیشیس‘ کا دلچسپ ٹریلر جاری کر دیا گیا، فلم میں سائرہ اور شہروز کو ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار دکھایا گیا ہے۔

فلم کی کہانی سائرہ اور شہرو ز کی محبت اور علیحدگی کے گرد گھومتی ہے یہ دونوں پہلے تو ایک دوسرے سے بےحد محبت کرتے ہیں اور پھر کچھ غلط فہمیوں کے باعث راہیں جدا کرلیتے ہیں مگر شہروز سائرہ کو بھول نہیں پاتے اور انہیں اپنی محبت کا احساس دلانے کی ٹھان لیتے ہیں۔


View this post on Instagram

A post shared by Syra Yousuf (@sairoz)

عیسیٰ خان کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی پروڈکشن اور عکسبندی کا آغاز کووِڈ سے قبل ہو گیا تھا تاہم اسی دوران سائرہ اور شہروز نے طلاق کا فیصلہ لیتے ہوئے راہیں جدا کر لی تھیں جسکی وجہ سے فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار رہی۔

سائرہ اور شہروز کے مداح بےصبری سے فلم کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں تاہم مداحوں کا کہنا ہے کہ ماضی کی اس خوبصورت جوڑی کی رومانوی فلم دیکھ کر خوشی سے زیادہ تکلیف ہوگی کیونکہ اب یہ ایک ساتھ نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ فلم ’بےبی لیشیس‘ میں سلمان شیخ عرف مانی سمیت دیگر اداکار بھی نظر آئیں گے جو فلم میں کامیڈی کا تڑکا لگائیں گے مذکورہ فلم 10 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

A post shared by Syra Yousuf (@sairoz)

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔