سندھ بلدیاتی الیکشن؛ جی ایچ کیو کی فوج و رینجرز کی تعیناتی سے معذرت

ویب ڈیسک  بدھ 11 جنوری 2023

 اسلام آباد: سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج و رینجرز کی تعیناتی سے جی ایچ کیو نے معذرت کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا گیا ہے، جس میں وفاقی حکومت نے اپنے فیصلے سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جی ایچ کیو نے فوج اور رینجرز کی پولنگ اسٹیشنز پر تعیناتی سے معذرت  کرلی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے خط میں بتایا گیا ہے کہ حساس ترین اور حساس پولنگ اسٹیشنز پر تعیناتی کے لیے 20 ہزار اہل کار درکار ہوں گے۔ جی ایچ کیو کے مطابق اتنی بڑی تعداد میں اہل کار فراہم نہیں کر سکتے۔

الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ فوج اور رینجرز صرف کوئک رسپانس فورس کے طور پر تعینات ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔