گولڈن گلوب ایوارڈز: دی فیبل مینز بہترین فلم ہاؤس آف دی ڈریگن بہترین سیریز قرار

ویب ڈیسک  بدھ 11 جنوری 2023
(فوٹو : اسکرین شاٹ)

(فوٹو : اسکرین شاٹ)

کیلیفورنیا: ہالی ووڈ کے مشہور ایوارڈز ’ گولڈن گلوب‘ میں دی فیبل مینز کو بہترین فلم اور ہاؤس آف دی ڈریگن کو بہترین ٹی وی سیریز کے ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

کیلیفورنیا میں گزشتہ شب ’80ویں گولڈن گلوب ایوارڈ’ کی رنگارنگ تقریب کا میلا سجا جہاں دنیا کے مختلف ممالک کی شوبز انڈسٹریز سے ہدایتکاروں، گلوکاروں اور اداکاروں نے شرکت کی۔

گولڈن گلوب ایوارڈ ز 2023 میں ہالی ووڈ فلم ’دی فیبل مینز‘کو بہترین فلم جبکہ ’ہاؤس آف دی ڈریگن‘ کو بہترین ٹیلی ویژن سیریز قرار دے کر ایوارڈز سے نوازا گیا۔

اس ٹاپ ایوارڈ کے لیے ’دی فیبل مینز‘ کا مقابلہ اوتار 2، ایلوس، ٹار اور ٹام کروز کی ٹاپ گن: میورک سے کیا گیا تھا جبکہ ہاؤس آف ڈریگن کے مقابلے میں بہترین ٹیلی ویژن سیریز کے لیے بیٹر کال سال، دی کراؤن، اوزارک اور سیورنس نامزد کی گئی تھیں۔

گولڈن گلوب 2023 میں بھارتی فلم ’آر آر آر‘ کے گانے ’ناچو ناچو‘کو بہترین اوریجنل سونگ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ساتھ ہی اس فلم کو بہترین غیر انگریزی فلم کی کیٹیگری میں بھی نامزد کیا گیا تھا۔

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

واضح رہے کہ  ہالی ووڈ اداکارہ زینڈیا کو بہترین اداکارہ جبکہ ٹیلی ویژن سیریز کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ کیون کاسٹنر کو حاصل ہوا۔

 

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔