وزیراعظم شہبازشریف نے جینیوا کانفرنس میں ایک تیرسے دو شکار کیے، وزیرخارجہ

ویب ڈیسک  بدھ 11 جنوری 2023
پچھلے آٹھ، نو ماہ کی گئی محنت کا پھل نظر آرہا ہے، بلاول بھٹو زرداری:فوٹو:فائل

پچھلے آٹھ، نو ماہ کی گئی محنت کا پھل نظر آرہا ہے، بلاول بھٹو زرداری:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے جینیوا کانفرنس میں ایک تیر سے دو شکار کیے۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم  شہباز شریف نے نے جنیوا کانفرنس میں ایک تیر سے دو شکار کیے۔ وزیراعظم کی خارجہ پالیسی کامیاب ہوچکی ہے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ہماری پچھلے آٹھ ،نو مہینے سے کی گئی محنت کا پھل نظر آ رہا ہے۔کانفرنس میں ہم نے اپنا ٹارگٹ پورا کر لیا ہے۔ وزیراعظم اور اتحادی حکومت کو مبارکباد پیش  کرتا ہوں۔ پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔