- آئی ایم ایف سے اسی مہینے معاہدہ ہوجائے گا، وزیراعظم
- سخت سردی جنوری میں لیکن سندھ میں تعطیلات دسمبر میں
- طیبہ ہراسگی کیس؛ ہائیکورٹ نے پی اے سی کے دائرہ اختیار پر سوال اٹھا دیا
- رونالڈو کو تحفے میں ملی قیمتی پتھروں سے بنی گھڑی کی مالیت کیا ہے؟
- پی ٹی آئی نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی چیلنج کردی
- باجوہ لیک کیس میں گرفتار ایف بی آر اہلکاروں کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
- اسنوکر چیمپیئن شپ؛ برطانوی کیوئسٹ کو پاکستانی کیوئسٹ کے ہاتھوں شکست
- کراچی؛ کرایے کی کار چلانے والا 2 بچوں کا باپ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک
- ڈالر کی اڑان جاری، مزید 7 روپے مہنگا
- دو سے زیادہ نشستوں پر الیکشن لڑنے سے روکنے کی درخواست پر اعتراض کالعدم
- لاہور میں اے ٹی ایم ہیک کرنے کی کوشش ناکام، ہیکر گرفتار
- ثانیہ مرزا نے ٹینس کورٹ کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہہ دیا، ویڈیو وائرل
- بلدیہ شرقی کے زیر انتظام کئی صحت مراکز غیر فعال، مریض رل گئے
- ڈھائی لاکھ ٹن چینی کی برآمد، وفاقی حکومت نے شرائط تبدیل کر دیں
- فحاشی و عریانی کا سیلاب
- اسلام میں دوستی کا معیار
- ایف آئی اے نے جہانگیر ترین اور بیٹے کو کلین چٹ دیدی، مقدمہ خارج
- صابرین کے لیے خوش خبری
- فواد چودھری کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم
- اسلاموفوبیا میں مبتلا انتہا پسندوں کی حرکت کو سختی سےمسترد کرتے ہیں، سوئیڈن
اعتماد کا ووٹ لینے کیلیے ہمارے پاس 188 نمبرز پورے ہیں، فواد چوہدری کا دعویٰ

—فائل فوٹو
لاہور: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا دعویٰ ہے کہ ہمارے پاس 188نمبرز پورے ہیں اس لیے اگر ہمیں عدالت نے کہا کہ اعتماد کا ووٹ لیں تو حکم مانیں گے۔
لاہور میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہم فیصلے کے بعد اپیل میں بھی جا سکتے ہیں لیکن امید ہے اعتماد کا ووٹ لے کر اسمبلی توڑ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 71 فیصد لوگ کہتے ہیں نئے انتخابات ہونے چاہییں، پنجاب میں اسمبلی تحلیل ہوگی لہٰذا عام انتخابات کی طرف جائیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ دو لوگ شہباز شریف اور بلاول بھٹو پر کسی کا بھی اعتبار نہیں، شہباز شریف وزیراعظم بنے ہوئے ہیں لیکن صفر فیصد اعتماد ہے، اسٹیبلشمنٹ اپنی پالیسی تبدیل کرے۔ ہمارے عوام سے اچھے تعلقات ہیں اس لیے اسٹیبلشمنٹ کو ہم سے تعلقات اچھے کرنے پڑیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آرمی چیف کو کہیں گے ہمارے لوگوں کو نامعلوم نمبروں سے کالز آ رہی ہیں، سوال ہے کہ ادارے میں کون لوگ ہیں جنہوں نے آرمی چیف کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کالز کیں، عوام اور ادارے ایک پیج پر ہونے چاہییں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ن لیگ کی جونیئر ٹیم لاہور آگئی ہے جنکی حالت پتلی ہے، 20 لوگوں نے عمران خان کو دھوکہ دیا تو کیا سیاست ختم ہوگئی؟ پانچ ایم پی ایز کو پانچ ارب 20 کروڑ کی آفر کی گئی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پرویز الہٰی کے پیچھے پی ٹی آئی کھڑی ہے، مونس الہٰی اور فیملی پر دباؤ کی مذمت کرتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب کو شرم آنی چاہیے، سندھ کا پیسہ ایم پی اے پر خرچ کر رہے ہیں، یہ پیسہ عوام پر خرچ ہونا چاہیے۔ سندھ کی عوام کے ساتھ جو کچھ کیا اب لوگ زرداری اور بلاول کا گھیراؤ کریں گے، لوکل گورنمنٹ کے لیے کراچی میں پیپلزپارٹی کو لوگ نہیں مل رہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔