نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے بازوؤں پر سیاہ پٹییاں کیوں باندھ لیں؟

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 11 جنوری 2023
میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جارہا ہے (فوٹو: پی سی بی)

میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جارہا ہے (فوٹو: پی سی بی)

  کراچی: پاکستان کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں آویزاں کرلیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سابق ٹیسٹ کرکٹر 82 سالہ بروس الیگزینڈر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی ہیں، بروس الیکزینڈر مرے نے 1968 سے 1971 کے دوران 13 ٹیسٹ میچز میں اپنے ملک کی نمائندگی کی تھی۔

اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کے خلاف ڈیرہ دون میں 54 رنز کی اننگز کھیلنے والے آنجہانی کرکٹر نے1969 میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے میں ادا کیا تھا جبکہ لاہور میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں ان کی 90 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ 5 وکٹوں سے کامیاب رہا تھا۔

بروس مرے کا یہ ہی ٹیسٹ کیریئر کا بہترین اسکور تھا،سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں ڈھاکہ ٹیسٹ کو ڈرا کرنے میں بھی بروس مرے کا اہم کردار تھا۔

کرکٹر نے لواحقین میں بیوہ سونا اور چار بچے سوگرار چھوڑے ہیں جبکہ ان کی پوتیاں وٹ فریز، امیلا اور جیس کیر ویمن کرکٹ میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرتی ہیں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔