- رنگ بدل کرعمارتوں کو گرم یا سرد رکھنے والا انقلابی مٹیریئل
- پالتو کتے سے غلطی سے گولی چل گئی، مالک موقع پر ہلاک
- ذیابیطس کینسرسے موت واقع ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں
- رواں مالی سال ،پاکستان صرف 5 ارب 60 کروڑ ڈالر قرض حاصل کرسکا
- طاقت کا نشہ اور عقل کا استعمال
- شان مسعود کی دعوتِ ولیمہ، پی سی بی چیئرمین کی بھی شرکت
- پنجاب یونیورسٹی میں طلبا تنظیم اور سیکیورٹی اسٹاف میں تصادم کے بعد حالات کشیدہ
- معیشت پر مناظرہ، پی ٹی آئی نے اسحاق ڈار کا چیلنج قبول کرلیا
- توانائی بحران، خیبرپختونخوا میں بازار ساڑھے 8 اور شادی ہال 10 بجے بند کرنے کا حکم
- وزیراعظم سے اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان کی ملاقات
- فضل الرحمان کی شہباز شریف اور زرداری سے ملاقاتیں، ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے پر غور
- نیا گریڈنگ سسٹم کے بعد میٹرک اور انٹر کی مارک شیٹ رزلٹ کارڈ میں تبدیل
- وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا معیشت پر عمران خان کو لائیو مناظرے کا چیلنج
- ہلال احمر گجرانوالہ میں خواجہ سراء کا رقص، نیشنل ہیڈکوارٹر نے نوٹس لےلیا
- حکومت بجلی کا یونٹ اب 50 روپے تک لے کر جائے گی، شوکت ترین
- وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش
- سیاہ فام شہری کی ہلاکت، امریکی پولیس کے 5 اہلکاروں پر فرد جرم عائد
- پی ایس ایل اور مردم شماری کےلئے پولیس کی نفری کم پڑگئی
- لائسنس کی تجدید میں مبینہ تاخیر؛ 5 کمپنیوں کے فلائٹ آپریشن معطل
- 9 فلسطینیوں کی شہادت پر ریلی، اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملہ، متعدد زخمی
معلوم ہے کہ ہار چکے ہیں اس لیے مجبورایم کیو ایم الیکشن سے بھارگ رہی ہے، علی زیدی

—فائل فوٹو
کراچی: پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے کہا ہے کہ مجبور قومی موومنٹ الیکشن سے بھاگ رہی ہے، انہیں معلوم ہے کہ یہ الیکشن ہار چکے ہیں، انہوں نے پیپلز پارٹی سے ایڈمنسٹریٹرز کی ڈیل کی تھی وہ بھی واپس ہوگئے۔
پی ٹی آئی سندھ سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک ایڈمنسٹریٹر ایسا ہے جس کی حیدرآباد میں انٹری پر پابندی ہے، عمران خان جب وزیراعظم بنے تو انہیں موقع دیا گیا تھا، یہ سارے اکھٹے ہو گئے ہیں کیونکہ ان سب کی ٹریننگ لندن سے ہوئی ہے۔
علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ آج الیکشن کمیشن بڑے شوکاز اور وارنٹ جاری کررہی ہے، یہ پورا سسٹم کنفیوژن پھیلا رہا ہے، الیکشن کمیشن نے کہا کہ پولنگ ایجنٹ وہ بن سکتا ہے جو اسی حلقے کا ہو، 4 دن بعد الیکشن ہےجبکہ کراچی اور حیدرآباد کے ہزاروں امیدواروں کو نہیں معلوم اس پر کیا فیصلہ آئے گا۔
علی زیدی نے حافظ نعیم سے متعلق سوال پر کہا کہ جماعت اسلامی کے تین میئر آ چکے ہیں، عبد الستار افغانی جنرل ضیاء کے دور میں آئے۔ نعمت اللہ خان جنرل پرویز مشرف کے دور میں آئے، دونوں ہی اچھی شخصیت کے مالک تھے ان کی شخصیت پر کوئی سوال نہیں، جمہوریت میں جماعت اسلامی کبھی نہیں جیتی ، میں نے پہلے بھی کہا حافظ نعیم ہمارے اچھے دوست ہیں، جماعت اسلامی کے پیج پر پوسٹ کو پیسے لگا کر چلایا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خالی سوشل میڈیا سے بیلٹ بکس نہیں بھرتے، لیاری میں ایک شخص کو پلانٹ کر کے وڈیو بنائی گئی، یہ کسی نے نہیں دیکھا کہ لیاری والوں نے کس طرح میرا استقبال کیا، میری پچھلی پریس کانفرنس کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔