- پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کینسر سے آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
- دوہرے ٹیکس سے چھٹکارہ: پاکستان اور افغانستان کے درمیان کنونشن پر دستخط
- شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج
- آئی ایم ایف کا سرکاری اداروں کی نجکاری، بجلی گیس اور پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ
- کراچی میں ڈاکوؤں راج، ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا، رواں سال میں اب تک 16 جاں بحق
- خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردی کیخلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑی، آرمی چیف
- قومی اسمبلی کی 31 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری
- مودی کا جنگی جنون؛ 24 ارب ڈالر کے جنگی ہتھیار خرید لیے
- سرکاری افسر کی بیٹی کی سالگرہ، کراچی چڑیا گھر شہریوں کیلیے بند
- سوڈان میں پوپ فرانسس کا دورہ؛ مسلح گروپ کی فائرنگ میں21 افراد ہلاک
- ٹانڈہ ڈیم میں کشتی حادثہ؛ لاپتا آخری طالبعلم کی نعش بھی نکال لی گئی
- دہشت گردی کے خلاف بات ہو تو پی ٹی آئی کو تکلیف ہوتی ہے، وفاقی وزیر مملکت
- پی ایس ایل 8 کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہوگی
- محمد حفیظ نے کراچی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا
- عمران خان کا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ
- الیکشن کمیشن دباؤ میں آئیگا تو آئینی جنگ کیلئے تیار ہوجائے، حافظ نعیم
- شاہین شاہ آفریدی کا نکاح؛ ملکی اور غیرملکی کھلاڑیوں کے مبارکباد کے پیغامات
- پشاور پولیس پر فائرنگ کرنے والا اشتہاری اور مفرور ملزم گرفتار
- حکومت نے ناک کے نیچے دہشت گردی پھیلنے کی اجازت دی، عمران خان
- یورپی یونین کا یوکرین میں اہم اجلاس؛ روسی طیارے فضا میں منڈلاتے رہے
لڑکی کی دیوقامت سانپ کے ہمراہ کھانا کھانے کی ویڈیو وائرل

فوٹو فائل
نوجوان لڑکی کی طویل القامت اژدھے کے ساتھ ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔
دنیا بھر کے صارفین سوشل میڈیا پر آئے روز دلچسپ و عجیب خبریں اور انوکھے واقعات پر مبنی ویڈیوز گردش کرتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر کبھی تو انٹرنیٹ صارفین خوب محظوظ ہوتے ہیں تو کبھی ویڈیو دیکھ کر خوفزدہ ہوجاتے ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک لڑکی کو دیوقامت سانپ کے ہمراہ ریسٹورنٹ میں کھانا کھاتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ اس کے اردگرد دیگر افراد بھی موجود ہیں۔
یہ ویڈیو انسٹاگرام پر 8 دسمبر کو الہان اطالے نامی صارف نے شیئر کی تھی جسے اب تک 1 کروڑ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں جب کہ 74 ہزار سے زائد صارفین نے ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہارکیا ہے۔
الہان نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن دیا کہ ’اژدھے کے ساتھ کھانا کھاتے ہوئے اسے کھانا کھلائیں تاکہ سانپ بھوکا نہ رہے‘۔
ویڈیو پر صارفین کی جانب سے اب بھی تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، ایک صارفین نے کمنٹ دیوقامت سانپ کے ساتھ کھانا کھانے کو پاگل پن قرار دیا۔
ایک اور صارف نے خوفناک سانپ کو کمپٹویر کا کمال قرار دیا اور کہا کہ ’اس حیران کن ویڈیو کو ذرا غور سے دیکھیں تو معلوم ہوتا ہے کہ سانپ کمپیوٹر اینیمیشن کا نتیجہ ہے‘۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔