دو بھارتی شہریوں نے 7 براعظموں کا سفر 3 دنوں میں کرکے عالمی ریکارڈ بنالیا

ویب ڈیسک  بدھ 11 جنوری 2023
فوٹو فائل

فوٹو فائل

نئی دہلی: دو بھارتی شہریوں نے 3 دنوں میں ساتوں براعظم کا دورہ کرکے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈاکٹرعلی ایرانی اور سوجے کمار مترا نے تیز رفتار سے سفر کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے جو صرف 73 گھنٹے میں ساتوں براعظم (ایشیا، افریقہ، یورپ، شمالی امریکا، جنوبی امریکا، انٹارکیٹا اور اوقیانوسیہ) میں سفر کرنے کا ہے۔

دونوں بھارتی شہریوں نے 3 دن، 1 گھنٹہ 5 منٹ اور 4 سیکنڈ میں انٹارکیٹا سے آسٹریلیا پہنچے تھے، یہ سفر 4 دسمبر کو شروع ہوا اور 7 دسمبر کو میلبرن میں تمام ہوا۔

گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ڈاکٹر علی ایرانی پرجوش ٹریولر ہیں جن کا خیال ہے کہ ریکارڈ بنتے ہی توڑنے کےلیے ہیں۔

دونوں بھارتیوں نے کہا کہ ’آج ہم دنوں عالمی ریکارڈ توڑنے مین کامیاب توڑنے ہوئے لیکن کل کوئی اور آئے گا جو ہمارا ریکارڈ بھی توڑ دے گا‘۔

ڈاکٹر علی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی سند اور اپنے سفر کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

ماضی میں یہ ریکارڈ متحدہ عرب امارات کی ڈاکٹر خولہ الرومیتھی کے پاس تھا جنہوں نے فروری 2020 میں ساتوں براعظم کا سفر 3 دن 14 گھنٹے 46 منٹ اور 48 سیکنڈ میں طے کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔