- تحریک انصاف پر پابندی کے اشارے مل رہے ہیں، زلمے خلیل زاد
- تحریک انصاف کی سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنے کی دعوت
- عرب امارات: رمضان کی آمد پر 1 ہزار 25 قیدیوں کی رہائی کا حکم
- پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پرجلسے کی اجازت مل گئی
- جان لیوا پھپھوندی کا انفیکشن امریکا میں تیزی سے پھیلنے لگا
- سابق ٹینس چیمپئن مارٹینا ناوراتیلووا نے کینسر کو شکست دے دی
- جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلہ، آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید
- جنوبی افریقا کی تیسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو شکست، سیریز1-1سے برابر
- ملک کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلے میں 4 جاں بحق، سوات سب سے زیادہ متاثر
- بھارتی پنجاب میں خالصتان کے حامی سکھوں کیخلاف آپریشن سے خوف و ہراس
- قرآن نذرآتش کرنے والے سیاستدان کے برطانیہ میں داخلے پر پابندی
- پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام چار بجے ہوگا
- 3 امریکیوں نے سعودی عرب کا اہم ایوارڈ اپنے نام کرلیا
- کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید، دوسرا زخمی
- روس نے یوکرین امن مذاکرات میں 4 ممالک کی شرکت مسترد کردی
- ای سی سی؛ گلگت بلتستان کیلئے 25 ہزار میٹرک ٹن گندم جاری کرنے کی منظوری
- سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا
- ڈیرہ اسماعیل خان میں چیک پوسٹ پر حملہ، تین فوجی جوان شہید
- زمان پارک سے گرفتار دو افراد کا کالعدم تنظیموں کے ساتھ رابطے کا دعویٰ
- بلوچستان میں کم عمری کی شادی روکنے کے قانون کا مسودہ تیار
بڑی سیاسی پیش رفت؛ ایم کیوایم پاکستان اور پی ایس پی میں انضمام کا فیصلہ

—فائل فوٹو
کراچی: کر اچی کی سیاست میں بڑی پیش رفت ایم کیوایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی میں پہلے مرحلے میں انضمام کا فیصلہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق دونوں جماعتوں کے مابین فارمولہ طے پا گیا جس کے اعلان کے لیے جعمرات کی شام بہادرآباد میں مشترکہ پریس کانفرنس ہوگی۔ زرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کی ایم کیوایم کے دھڑوں میں اتحاد کی کوشش رنگ لےآئی پی ایس پی چیئرمین سید مصفطی کمال ،انیس قائم خانی جلوس کی شکل میں پاکستان ہاوس سے ایم کیوایم کے عارضی مرکز بہادر آباد پہنچیں گے اور ایم کیوایم قیادت سے ملاقات ہوگی۔
مزیدپڑھیں: حلقہ بندیوں کے خلاف احتجاج؛ ایم کیو ایم پاکستان، پی ایس پی اور فاروق ستار کا پاور شو
ذرائع کے مطابق پریس کانفرنس کے ذریعے مشترکہ طور پرکام کرنے اعلان کیا جائے گا۔ اس قبل ایم کیوایم کا حلقہ بندیوں کے خلاف احتجاج میں بھی پی ایس پی نے پوری قیادت اوربڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی تھی۔ جس میں احتجا جی مظاہرے میں بھی ایم کیوایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے تمام رہنماوں کو واپسی کی دعوت دی تھی۔
اس تناظر میں مصطفی کمال، انیس قائم خانی، ڈاکٹر فاروق ستار سمیت تمام رہنماوں وکارکنان کو واپسی کا کہاتھا۔ زرا ئع کا کہنا ہے کہ بلد یاتی الیکشن سے قبل امکان ظاہر کیاجا رہا ہے کہ پی ایس پی اور ایم کیوایم بحالی کمیٹی ایم کیوایم میں انضمام ہوجائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔