خانیوال میں ڈاکوؤں کی باپ اور بھائی کے سامنے لڑکی سے اجتماعی زیادتی

 بدھ 11 جنوری 2023
فوٹو فائل

فوٹو فائل

پنجاب کے علاقے خانیوال میں ڈاکوؤں نے باپ اور بھائی کے سامنے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خانیوال کے علاقے کبیر والا تھانہ صدر کی حدود میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے گھر میں داخل ہوکر تین لوگوں کو یرغمال بنایا اور ہاتھ پیر باندھ دیے۔

ڈاکوؤں نے مزاحمت پر گھر میں موجود لڑکی کو باپ اور بھائی کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقد، موبائل فون اور بکریاں اپنے ساتھ لے گئے۔

متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ اطلاع کے باوجود پولیس وقوعہ پر تاخیر سے پہنچی۔ متاثرہ خاندان کی انصاف کی اپیل بھی کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔