- خانیوال میں آئی ایس آئی افسران کو شہید کرنے والا دہشت گرد ہلاک
- پاسپورٹ کی فیس میں اضافے سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار
- اردو زبان بولنے پر طالبعلم کے ساتھ بدسلوکی؛ اسکول کی رجسٹریشن معطل، جرمانہ عائد
- کراچی میں آئندہ 3 روز موسم خشک اور راتیں سرد رہنے کی پیشگوئی
- عمران خان کا بنی گالہ منتقل ہونے کا فیصلہ
- وزیراعظم اور آرمی چیف کی زخمیوں کی عیادت، شہباز شریف آئی جی پر برہم
- چوہدری شجاعت ق لیگ کے صدررہیں گے یا نہیں، فیصلہ کل سنایا جائیگا
- زرداری پر قتل کا الزام، شیخ رشید تھانے میں پیش نہ ہوئے، مقدمہ درج ہونے کا امکان
- اے سی سی اے مضمون میں پہلی پوزیشن؛ پاکستانی طالبعلم عالمی ایوارڈ کیلئے نامزد
- پوتن نے اپنی افواج کو مجھے میزائل حملے میں قتل کرنے کا حکم دیا تھا؛ بورس جانسن
- انٹربینک میں ڈالر 269 اور اوپن مارکیٹ میں 275 روپے تک پہنچ گیا
- بجلی اور حرارت کے بغیر مچھربھگانے والا نظام، فوجیوں کے لیے بھی مؤثر
- اے آئی پروگرام کا خود سے تیارکردہ پروٹین، مضر بیکٹیریا کو تباہ کرنے لگا!
- بھارتی کسان نے جامنی اور نارنجی رنگ کی گوبھیاں کاشت کرلیں
- جنوبی کوریا نے ’فائرنگ‘ پر شمالی کوریا سے معذرت کرلی
- عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ گئی
- کرناٹک میں گائے ذبح کرنے کے الزام پر نوجوان پر انتہا پسند ہندوؤں کا تشدد
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزے پر منگل سے مذاکرات شروع ہوں گے
- فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ منظور
- صرف غیر ملکی کوچز ہی کیوں! پاکستان میں بھی قابل لوگ موجود ہیں، شاہد آفریدی
کراچی میں ڈکیتوں نے کالج میں داخل ہوکر پروفیسر کو لوٹ لیا

فوٹو فائل
کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے لوٹ مار کی وارداتوں پر نوٹس لینے کے باوجود شہر میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی ، سعود آباد صابر کالونی میں قائم گورنمنٹ ڈگری کالج میں گھس کر موٹر سائیکل سوار ڈاکو پروفیسر کو اسلحے کے زور پر لوٹ کر فرار ہوگئے۔
اس حوالے سے کالج کے پرنسپل پروفیسر عرفان نے بتایا کہ بدھ کی دوپہر پونے تین بجے کے قریب کالج میں ایوننگ کلاسز کے لیے پروفیسر شیخ طارق جمیل نے اپنی موٹر سائیکل پر کالج کے مین گیٹ سے اندر داخل ہو کر کچھ ہی فاصلہ طے کیا تھا کہ ان کے تعاقب میں آنے والے موٹر سائیکل پر 2 اسٹریٹ کرمنلز نے انھیں اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر موبائل فون اور پرس چھین لیا جس میں کچھ نقدی ، شناختی کارڈ ، ڈرائیونگ لائسنس اور کریڈ کارڈز تھے لیکر فرار ہوگئے۔
انھوں نے بتایا کہ ڈاکوؤں کی دیدا دلیری سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ انھیں پولیس کا کوئی ڈر و خوف نہیں تھا جبکہ موٹر سائیکل چلانے والا ڈاکو ہلمٹ پہنا ہوا تھا۔
کالج کے پرنسپل نے آئی جی سندھ سے اپیل کی ہے کہ وہ کالج سمیت علاقے میں پولیس کے مؤثر گشت کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں جبکہ واقعہ کی رپورٹ کھوکھرا پار تھانے میں درج کرا دی گئی ہے۔
دوسری جانب شہر میں جاری ڈاکو راج کے دوران مزید 3 شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار سے زخمی ہوگئے ۔ سپر ہائی وے جمالی پل پر قائم سندھ سیکریٹریٹ سوسائٹی کے قریب فائرنگ سے 32 سالہ جاوید زخمی ہوگیا جسے ایدھی کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے۔
قائد آباد کے علاقے لانڈھی لالہ آباد اسٹار گراؤنڈ کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 30 سالہ سلیم شدید زخمی ہوگیا جسے کمر پر گولی لگی تھی ، مضروب کو چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچایا ، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے۔
دریں اثنا شاہ فیصل کالونی نمبر 2 قائد پارک کے قریب تیز دھار آلے کے وار سے 37 سالہ جمیل نامی شخص زخم ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا ، پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے اور اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔