- فضل الرحمان کی شہباز شریف اور زرداری سے ملاقاتیں، ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے پر غور
- نیا گریڈنگ سسٹم کے بعد میٹرک اور انٹر کی مارک شیٹ رزلٹ کارڈ میں تبدیل
- وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا معیشت پر عمران خان کو لائیو مناظرے کا چیلنج
- ہلال احمر گجرانوالہ میں خواجہ سراء کا رقص، نیشنل ہیڈکوارٹر نے نوٹس لےلیا
- حکومت بجلی کا یونٹ اب 50 روپے تک لے کر جائے گی، شوکت ترین
- وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش
- سیاہ فام شہری کی ہلاکت، امریکی پولیس کے 5 اہلکاروں پر فرد جرم عائد
- پی ایس ایل اور مردم شماری کےلئے پولیس کی نفری کم پڑگئی
- لائسنس کی تجدید میں مبینہ تاخیر؛ 5 کمپنیوں کے فلائٹ آپریشن معطل
- 9 فلسطینیوں کی شہادت پر ریلی، اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملہ، متعدد زخمی
- کراچی میں ہفتے اور اتوار کو بوندا باندی کی پیش گوئی
- اسلام آباد تا کراچی؛ جدید سہولتوں کی حامل گرین لائن ایکسپریس ٹرین کا افتتاح
- کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائی، جنگی طیاروں کا اسمگل شدہ آئل بڑی مقدار میں برآمد
- اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی کی لاش کچرے میں پھینکنے والی خاتون گرفتار
- خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر حاجی غفران کا تنخواہ اور مراعات نہ لینے کا اعلان
- دو دن سے واہگہ پر موجود بھارتی بیس بال ٹیم پاکستان پہنچ گئی
- پولیس مقابلہ اور ڈکیتی کے مجرم کو 32 سال قید کا حکم
- کیماڑی میں جاں لیوا پراسرار بیماری سے اموات؛ حکومتی مشینری سرگرم
- بحران پر قابو پانے کے لیے ایک ارب ڈالر پاکستان لاسکتے ہیں، ایکسچینج کمپنیز آف پاکستان
- ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ، بھارتی ٹیم بالآخر پاکستان پہنچ گئی
میانمار کے طیاروں کی بھارتی علاقے میں باغیوں کے کیمپ پر بمباری

فوٹو انٹرنیٹ
برما: میانمار کے جنگی طیاروں نے بھارت حدود میں قائم متنازع سرحدی علاقے تھانتلانگ میں باغیوں کے کیمپوں پر بمباری کی ہے جس میں ہلاکتوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ نے عینی شاہدین سے موصول ہونے والی اطلاعات کی بنیاد پر اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ میانمار نے بھارت سے جڑے سرحدی علاقے اور بھارتی فضائی حدود میں کارروائی کر کے ’چن نیشنل آرمی‘ کے ٹھکانوں کو جدید لڑاکا طیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔
حملے میں خواتین سمیت باغی تنظیم سے منسلک متعدد دہشت گردوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں تاہم ابھی اس کی حتمی تعداد سامنے نہیں آسکی۔ فضائی حملے میں باغیوں کی تنظیم کے کیمپ وکٹوریا ہیڈکوارٹر کی متعدد عمارات، گھر تباہ ہوئے۔
میانمار کے محکمہ دفاع کے ذرائع نے بتایا کہ بھارت نے مکتی باہنیوں کی طرز پر 1988 سے تربیتی کیمپ قائم کیا ہوا ہے، جس کا مقصد دہشت گردی اور سیاسی عدم استحکام پھیلنا ہے۔ یہ نیشنل فرنٹ نامی سیاسی تنظیم کا مسلح کیمپ ہے، جس کے کارندوں نے میانمار میں دہشت گردی کی وارداتیں بھی کیں ہیں۔
محکمہ دفاع کے ذرائع نے بتایا کہ میانمار کی حکومت نے متعدد بار خبردار کرنے کے بعد تنگ آ کر بڑا ایکشن لیا ہے، بھارت دہشت گردوں کو ہتھیار، تربیت و دیگر وسائل فراہم کرنے کے لیے پیسے کا بے دریغ استعمال کر رہا، کچھ عرصہ قبل اکانومسٹ نے 44 بھارتی بینکوں کی مشکوک ٹرانزیکشنز کا پتہ چلایا تھا. یہ مشکوک ٹرانزیکشنز مبینہ طور پر دہشت گردوں کی مالی معاونت کے لیے کی گئی تھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔