پنجاب حکومت نے اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کی کارروائی دھوکے سے چلائی، رانا ثنا اللہ

ویب ڈیسک  جمعرات 12 جنوری 2023
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 لاہور: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کی کارروائی دھوکے سے چلائی، پنجاب حکومت کے پاس تمام کوششوں کے باوجود نمبر پورے نہیں تھے۔ 

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کا عدالت میں مؤقف اور ہے، رائے شماری پر 2 ارکان کو نگران مقرر کرنا چاہیے تھا، یہ اعتماد کے ووٹ کا جو نمبر شو کریں گے وہ جعلی ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی میں اس وقت تمام کارروائی جعلی ہوگی، رات 12 بجے کے بعد دوسرا یجنڈا جاری کیا گیا اس لیے پنجاب اسمبلی کا آج کا اجلاس غیر آئینی ہے، تسلیم نہیں کرتے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ گورنر کا حکم معطل ہے تو پھر کیسے دھوکا دہی کی گئی، حکومت کے پاس صرف 80 سے 81 افراد ہیں، انہوں نے الیکشن کے تقاضے پورے نہیں کیے۔

علاوہ ازیں عطا تارڑ نے کہا کہ انہوں نے پولنگ ایجنٹ مقرر نہیں کئے، ان کے 3 بندے کم تھے، انہوں نے رولز کو بلڈوز کرنے کی کوشش کی ہے اور یہ سیدھی سیدھی دھاندلی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔