- پی ٹی آئی نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی چلینج کردی
- باجوہ لیک کیس میں گرفتار ایف بی آر اہلکاروں کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
- اسنوکر چیمپیئن شپ؛ برطانوی کیوئسٹ کو پاکستانی کیوئسٹ کے ہاتھوں شکست
- کراچی؛ کرایے کی کار چلانے والا 2 بچوں کا باپ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک
- ڈالر کی اڑان جاری، مزید 7 روپے مہنگا
- دو سے زیادہ نشستوں پر الیکشن لڑنے سے روکنے کی درخواست پر اعتراض کالعدم
- لاہور میں اے ٹی ایم ہیک کرنے کی کوشش ناکام، ہیکر گرفتار
- ثانیہ مرزا نے ٹینس کورٹ کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہہ دیا، ویڈیو وائرل
- بلدیہ شرقی کے زیر انتظام کئی صحت مراکز غیر فعال، مریض رل گئے
- ڈھائی لاکھ ٹن چینی کی برآمد، وفاقی حکومت نے شرائط تبدیل کر دیں
- فحاشی و عریانی کا سیلاب
- اسلام میں دوستی کا معیار
- ایف آئی اے نے جہانگیر ترین اور بیٹے کو کلین چٹ دیدی، مقدمہ خارج
- صابرین کے لیے خوش خبری
- فواد چودھری کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم
- اسلاموفوبیا میں مبتلا انتہا پسندوں کی حرکت کو سختی سےمسترد کرتے ہیں، سوئیڈن
- دیوؤں کے قبضے میں آئے ہوئے انسان
- خرم منظور نے سرفراز احمد کو بابراعظم سے بڑا ’’کپتان‘‘ قرار دیدیا
- ایل پی جی اور ہوٹل مالکان کا 31جنوری سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان
- کیماڑی میں پراسرار بیماری پھیل گئی، 1 ماہ میں 20 سے زائد اموات
بنگلا دیش لیگ؛ فکسنگ کیسز کی پھر بازگشت سنائی دینے لگی

نئی فرنچائز سلہٹ اسٹرائیکرز نے پیشکش پر فوراً اینٹی کرپشن یونٹ کو چوکنا کردیا۔ فوٹو:فائل
کراچی: بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں ایک بار پھر فکسنگ کیسز کی بازگشت سنائی دینے لگی۔
بی پی ایل ماضی میں کرپشن اور فکسنگ کیسز کی وجہ سے کافی بدنام رہی ہے، اس بار خاص طور پر آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے ایونٹ میں شریک تمام پلیئرز، فرنچائزز اور بورڈ کو خبردار کیا گیا تھا کہ وہ کرپٹ سرگرمیوں کے حوالے سے انتہائی چوکنا رہیں۔
اب ایک بار پھر سٹہ مافیا کی جانب سے بنگلا دیش لیگ کو نشانہ بنانے کی کوششوں کا انکشاف ہوا ہے، سلہٹ اسٹرائیکرز کو فکسنگ کی پیشکش کردی گئی، یہ ٹیم پہلی بار بی پی ایل کا حصہ بنی ہے، اسی کے ایک ڈائریکٹر کو فکسنگ کی پیشکش ہوئی جنھوں نے حکام کو رپورٹ کردی۔
آئی سی سی اینٹی کرپشن قوانین کے تحت اگر کسی بھی پلیئر، ٹیم و بورڈ آفیشل کو فکسنگ کی پیشکش ہو تو فوری طور پر رپورٹ کرنا چاہیے، ایسا نہ کرنے کی صورت میں مذکورہ پلیئر یا آفیشل کے خلاف بھی کارروائی ہوتی ہے۔
اسٹرائیکرز کی جانب سے رپورٹ کے بعد یہ معاملہ اب اینٹی کرپشن یونٹ کے پاس چلا گیا جس نے بی پی ایل کی نگرانی مزید سخت کردی۔
سلہٹ اسٹرائیکرز کے مالک سرور چوہدری نے فکسنگ آفر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے رپورٹ کرنا ہماری ذمہ داری تھی جو ہم نے پوری کردی، ہم ایسی چیزیں کسی بھی صورت برداشت نہیں کرسکتے۔
یاد رہے کہ سلہٹ نے اپنے ابتدائی چاروں میچز میں کامیابی حاصل کی ہے، وہ اب تک ایونٹ میں واحد ناقابل شکست ٹیم ہے، پاکستان کے عماد وسیم اور محمد عامر بھی اسی کا حصہ ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔