ترقی پذیر ایشیائی ممالک میں اشیائے خوراک کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ متوقع،ایشیائی بینک

اے پی پی  جمعرات 12 جنوری 2023
اشیائے خوراک کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافے سے مزید 64 لاکھ شہری غربت کی لکیر سے نیچے جاسکتے ہیں۔ فوٹو فائل

اشیائے خوراک کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافے سے مزید 64 لاکھ شہری غربت کی لکیر سے نیچے جاسکتے ہیں۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: ایشیائی بینک نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ایشیائی ممالک میں اشیائے خوراک کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ متوقع ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے ماہرین معاشیات نے کہاہے کہ براعظم کے ترقی پذیرممالک میں اشیائے خوراک کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافے سے مزید 64 لاکھ شہری غربت کی لکیر سے نیچے جاسکتے ہیں، یہ بات اے ڈی بی کی زراعت اورغذائی سلامتی بارے ایک حالیہ رپورٹ میں کہی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق زراعت خطے کی ترقی کے لیے اہم ہے، ایشیا کے ترقی پذیر ممالک میں تین میں سے ایک مزدور کا روزگار اب بھی شعبہ زراعت وابستہ ہے لیکن یہ شعبہ کم پیداوار اور آمدنی کی وجہ سے مشکلات کاشکار ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔