ازبکستان میں بچوں کی اموات، عالمی ادارہ صحت نے بھارتی دوا ناقص قراردے دی

ویب ڈیسک  جمعرات 12 جنوری 2023
عالمی ادارہ صحت نے ازبکستان میں بھارتی کھانسی کا شربت استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی:فوٹو:فائل

عالمی ادارہ صحت نے ازبکستان میں بھارتی کھانسی کا شربت استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی:فوٹو:فائل

جینیوا: عالمی ادارہ صحت نے بھارت میں تیارہونے والے کھانسی کے شربت کو ناقص قرار دے دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے بھارت میں تیار کیے جانے والے ناقص کھانسی کے شربت کے لیے وارننگ جاری کرتے ہوئے ازبکستان میں بھارتی کھانسی کی دوا کے استعمال  پر پابندی عائد کردی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت کا بنا کھانسی کا شربت زہر بن گیا، ازبکستان میں 18 بچے جاں بحق

 

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ بھارت میں تیار کردہ کھانسی کے شربت غیرمعیاری اور کوالٹی کے معیار پر پورے نہیں اترتے۔ازبکستان میں کھانسی کے دو اقسام کے غیرمعیاری سیرپ کی نشاندہی ہوئی جو بھارت میں تیار کیے جاتے ہیں۔ بھارت میں تیار ہونے والے کھانسی کا شربت پینے سے دسمبر2022 میں ازبکستان میں 18 بچے جاں بحق اور متعدد بیمار ہوگئے تھے۔

افریقی ملک گیمبیا میں بھی  گزشتہ سال اکتوبر میں بھارت کی کھانسی کی دوا کے استعمال سے 66 بچوں کی اموات ہوئی تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔