اسرائیل فلسطینی قیدیوں کی شہریت ختم کردے گا

ویب ڈیسک  جمعرات 12 جنوری 2023
شہریت ختم کرنے کا بل نسل پرستانہ ہے، مسلمان رکن پارلیمنٹ:فوٹو:فائل

شہریت ختم کرنے کا بل نسل پرستانہ ہے، مسلمان رکن پارلیمنٹ:فوٹو:فائل

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل کی پارلیمنٹ نے فلسطینی قیدیوں کی شہریت ختم کرنے کا بل منظور کرلیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ نے فلسطینی قیدیوں کی شہریت یا رہائش کو منسوخ کرنے کے بل کی منظوری دے دی۔ اس قانون کے تحت اسرائیل کو کسی بھی فلسطینی کی شہریت منسوخ کرنے کا اختیار حاصل ہوگیا ہے۔

اسرائیل کی پارلیمنٹ میں فلسطینوں شہریوں کے حقوق پامال کرنے والے بل کی حمایت میں 71 ارکان نے ووٹ ڈالے جبکہ 9 ارکان نے مخالفت کی۔اسرائیلی پارلیمنٹ کے مسلمان رکن احمد طیبی نے کہا بل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ اپنی بنیادوں سے نسل پرستانہ قانون سازی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔